اردو کتاب میلہ کا چھٹا دن
مالیگاؤں (پریس ریلیز) زبان، تہذیب و ادب بقا اور شاعری کا ذوق رکھنے والے اہل ادب و اہل علم حضرات کی سماعتوں میں اردو زبان و ادب کا رس گھولنے کے لئے 6 جنوری 2025 بروز پیر شام میں 6 بجے سے رات 10 بجے تک اردو کتاب میلہ میں عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد ہوگا. جس کی صدارت ڈاکٹر اشفاق انجم صاحب فرمائیں گے جبکہ نظامت عمران راشد کریں گے.
معروف و منتخب شعرا کرام میں اثر صدیقی، الطاف ضیاء، نوین جوشی، اسماعیل راز، ندافاروقی، رفیق سرور، فرحان دل،ڈاکٹر شہروز خاور، مختار یوسفی، مجاور مالیگانوی، رومان اختر، رئیس ستارہ ندیم ظفر اور حذیفہ خالد عثمانی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے.
الحاج یونس عیسی، ڈاکٹر سعید فارانی، اکبر شیخ (جے کے کے)، شکیل جمیل حسن، ساجد بیسٹ آئی ٹی، فیروز دلاور، الحاج یوسف الیاس، جاوید انصاری شفق،ڈاکٹر ساجد نعیم، قمرالدین شیخ سر، اجمل خان اور اکرم خان صاحبان مہمان خصوصی کے طور پر اس خوبصورت مشاعرہ کا حصہ ہوں گے.
یاد رہے کہ کتاب میلہ کے تمام پروگرام میں خواتین اور اسکول و کالج کے طلباء و طالبات کے لئے بیٹھنے کا خاص نظم کیا گیا ہے.
انجمن محبان اردو کتب، ادارہ صوت الاسلام اور مہاتما گاندھی ودیا مندر (سٹی کالج) کی جانب باذوق سامعین سے مشاعرہ میں شرکت کی گزارش.