Advertising

بنگلہ دیش کے تبلیغی اجتماع میں خون ریز لڑائی

Hum Bharat
Thursday, 19 December 2024
Last Updated 2024-12-19T07:02:14Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates



آج 18 دسمبر 2024 کو بنگلہ دیش کے ٹونگی عالمی اجتماع میں تبلیغی جماعت کے دونوں گروپوں کے درمیان خون ریز لڑائی ہوئی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک چار لوگوں کے مارے جانے اور سیکڑوں لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے. بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹونگی میدان میں شوریٰ والے پہلے سے اعلان کے مطابق اجتماع کر رہے تھے، صبح تقریباً تین بجے سے مولانا سعد صاحب کے امارت والا گروپ متعدد اطراف سے اجتماع گاہ کا قبضہ لینے کے ارادہ سے شوریٰ والوں پر حملہ آور ہوا. میدان کے الگ الگ مقامات اور راستوں پر متعدد جھڑپیں ہوئیں. کافی دیر کے بعد پولیس ایکشن کے ذریعہ معاملہ قابو میں آیا. 


یہ صورت حال ہم سب کے لیے بہت تشویشناک اور افسوسناک بھی ہے. تبلیغی جماعت کا کام جو دنیا کا پر امن ترین کام تھا، گزشتہ کچھ سالوں سے اس کے ذمہ داروں کو کیا ہوگیا ہے! نظام الدین سے لیکر متعدد مساجد اور اجتماعات میں خون ریز لڑائیاں عام بات سی ہوگئی ہے جو صرف تبلیغی جماعت سے جوڑے ہوئے لوگوں کے لئے نقصان دہ نہیں بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہونچا رہا ہے. مسئلہ دن بدن بگڑتا جارہا ہے اور ادھر کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس سنگین صورتحال پر کیسے قابو پایا جاسکے. دونوں فریق کے لوگ نہایت سخت گیر اور خطرناک قسم کے متشدد بنتے جارہے ہیں جو تبلیغی جماعت کے مزاج، مقصد اور اصولوں سے یکسر مختلف ہے. اللہ ہم سب پر رحم فرمائے اور ان لڑنے والے بھائیوں کو عقل سلیم عطا فرمائے آمین.


والسلام

محمد برہان الدین قاسمی

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl