جلگاؤں (فیضان شیخ)
روزنامہ انقلاب ممبئ کے مدیر جناب شاہد لطیف کی جلگاؤں آمد پر مورخہ ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۳ دوپہر چار بجے ایک شعری محفل کا انعقاد فہیم کوثر کے کلاس روم ( نذد ایم جے کالج ) میں کیا گیا۔ مسند ِصدارت پر صاحبِ اعزاز ہی فائز تھے جبکہ محفل کے انعقاد میں اس انجمن کے ذمہ داران ندیم مرزا، فہیم کوثر، عمران ساحل، جاوید انصاری پیش یش رہے۔ مہمانان خصوصی کے طور پر جناب رشید قاسمی اور جناب معین الدّین عثمانی شریک تھے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر شفیق ناظم نے ادا کیے۔ بطور شعراء ریاض احمد ریاض، صاعد جیلانی، صابر مصطفٰی آبادی، اکرم قریشی، شریف اختر، مشتاق ساحل، عمران فارس، ندیم مرزا، فہیم کوثر، عمران ساحل شریک ِ محفل رہے۔ جناب جاوید انصاری نے رسم شکریہ ادا کی۔ جناب شاہد لطیف نے خطبہء صدارت میں نوجوانوں کو محنت و ایمانداری سے اپنے فرائض کی ادائیگی کی نصیحت فرمائ۔ اپنی صحافی ذمہ داریوں کے متعلق اہم واقعات بیان کیے۔
مہمانان خصوصی نے صاحب اعزاز کے متعلق اپنے اہم ترین تاثرات بیان کیے۔ اس شاندار محفل کے انعقاد پر کاوش فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کو دلی مبارکباد دی گئی۔