ہم بھارت : ایک ایسی خبر سامنے آئی جسے سننے کے بعد لوگ حیران ہوگئے۔ یہ خبر دہلادینے والی ہے۔ اتر پردیش کے بہرائچ سے یہ خبر سامنے آئی ہے جہاں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئی۔
حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق 22 سال کا لڑکا اور 20 سال لڑکی کی شادی ہوئی۔ خوشی خوشی دولہے والوں نے بہو کو گھر لایا۔ رات میں دولہا دولہن صحیح سلامت اپنے کمرے میں گئے۔ لیکن صبح کمرا نہیں کھلا۔ جب گھر والوں نے دروازہ کھولا تو دونوں کو مردہ حالت پایا۔ فورا دونوں کو اسپتال لےجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔
پوسٹ مارٹم کے بعد چونکادینے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔ جب میڈیا نے ڈاکٹرز سے تفصیل میں وجہ جاننے کی کوشش کی تو فارٹس ہاسپٹل کے ڈاکٹر کول نے کہا کہ کورونا کے بعد سے چیزیں تیزی سے تبدیل ہوگئی ہیں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ کورونا ایک آر این اے وائرس ہے جس کی وجہ خون گاڑھا ہوجاتا ہے یا نسوں میں بلاک ہوجاتے ہیں۔ جو کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ بنتے ہیں۔ مزید کہا کہ ہوسکتا ہے دونوں کو پہلے سے ہارٹ اٹیک کی بیماری ہو اور ہمبستری کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک آیا ہو