Advertising

اسرائیل قریشی پر زنا بالجبر کے الزام میں 376 جیسا سنگین مقدمہ درج

Hum Bharat
Tuesday, 8 November 2022
Last Updated 2022-11-08T14:19:12Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں(ہم بھارت) مقامی پولیس کنٹرول روم سے تفصیلات موصول ہوئی کہ پوار واڑی پولس اسٹیشن میں ایک خاتون نے شیخ اسرائیل شیخ اسماعیل کے خلاف زنا بالجبر کا الزام لگاتے ہوئے سنگین فریاد درج کرائی۔ 



خاتون کے ذریعہ درج ہوئی تفصیلات کہ مطابق اسرائیل قریشی اور خاتون ایکدوسرے کو جانتے ہیں۔ 3 نومبر 2022 کو رات میں 11 بجے کے درمیان ملزم ، فریادی خاتون کے گھر گیا اور پھر خاتون کی مرضی کے خلاف غلط حرکتیں کرنی شروع کردی۔ جب خاتون نے انکار کیا تو اسرائیل قریشی نے اسے طمانچہ رسید کرتے ہوئے گالی گلوچ کی اور پھر فریادی خاتون کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات قائم کیئے۔ اس معاملے پر خاتون نے ملزم اسرائیل قریشی کو شادی کی شرط پیش کرتے ہوئے تین دنوں کی مہلت دی۔ لیکن جب ملزم نے تین دن پورے ہونے پر شادی نہیں کی تو پوار واڑی پولس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف زنا بالجبر کی سنگین شکایت درج کرائی۔


اس معاملے میں پوار واڑی پولس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسرائیل قریشی کے خلاف 376 جیسے سنگین گناہ کے ساتھ دیگر دفعات کا اطلاق کیا۔ آگے کی قانونی کارروائی پوار واڑی پولس اسٹیشن کے پی ایس آئی ناظم شیخ کے سپرد ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl