Advertising

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نئے عہدیداروں کا انتخاب

Hum Bharat
Wednesday, 21 September 2022
Last Updated 2022-09-21T12:40:09Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates



ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم کا مقصد ہی ہے شہر کی ترقی


ایم ڈی ایف کی پالیسیوں کے تحت نئی باڈی کی تشکیل اور مستقبل لائحہ عمل


صدر حبیب الرحمن، نائب صدر فرنود رومی، سیکریٹری ایس این انصاری، جوائنٹ سیکریٹری یونس خان، خازن وسیم موسی بیگ، ترجمان ببو ماسٹر اور سرپرست شکیل ہمدانی


مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کی تعمیر و ترقی کا مقصد, شہری مسائل کا حل، تعلیمی بیداری، نوجوانوں کیلئے بہتر روزگار، خواتین کے حقوق، کارپوریشن میں تعلیم یافتہ افراد کی عوامی نمائندگی، دینی و ملی اور فلاحی کاموں کو انجام دینے کےلئے مختلف تنظیموں سے وابستہ فعال اراکین نے لاک ڈاؤن کے دوران "مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ" کا قیام عمل میں لایا تھا۔


مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں نے ہر عوامی شعبے میں بہترین کارکردگی کے ساتھ مختلف سماجی کاموں کو انجام دیا. شہری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے حکام بالا اور برسرِ اقتدار جماعتوں پر دباؤ بنائےرکھا. عوامی بیداری کو لیکر مختلف تحریکوں ، مہم، دھرنا و آندولن کا بھی سہارا لیا. نیز یہ تنظیم شہر کی ترقی و سماجی مسائل کے حل کےلئے زمینی سطح پر مسلسل کوششیں کرتی آرہی ہے۔. 


ایم ڈی ایف کی اپنی پالیسیوں کے تحت گزشتہ روز ممبران کی رائے ومشورے سے نئی باڈی تشکیل دی گئی. جس میں بطور صدر پروفیسرحبیب الرحمن, نائب صدر صحافی وانجینئر فرنود رومی, سیکریٹری پروفیسر ایس این انصاری, خازن وسیم موسی  سر، سرپرست شکیل ہمدانی اور میڈیا انچارج عبداللہ انصاری کا اہم عہدوں پر انتخاب کیا گیا۔


پروفیسر حبیب الرحمن ایم ڈی ایف کے بنیادی اراکین میں سے ہیں. روز اول سے تعلیمی و سماجی کاموں میں متحرک رہے. ان کی کارکردگی، مثبت سوچ و فکر اور بدعنوانیوں کے خلاف قانونی پہلوؤں سے اچھی پکڑ کو دیکھتے ہوئے انہیں بطور صدر منتخب کیا گیا. موصوف نے مہاراشٹر کے معیاری و نامور اعلی تعلیمی ادارے وی جے ٹی آئی ممبئی سے ماسٹر آف ٹیکنالوجی الیکٹریکل انجینئرنگ میں مکمل کیا. موصوف نے مالیگاؤں اور دھولیہ کے انجینئرنگ کالجوں میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تدریسی خدمات انجام دیں. فی الحال موصوف گلورییس اسکول کے فاؤنڈر اور ای وی انرجی کمپنی سے منسلک ہیں۔ 


فرنود رومی (اسامہ جلال قاسمی) کا انتخاب بطور نائب صدر کیا گیا. موصوف ایم بی اے ہونے کے ساتھ ساتھ سول انجینئر، فری لانس جرنلسٹ، منجھے ہوئے قلمکار، سماجی جہدکار اور انگلش لینگویج کوچ ہیں اور آج کل ایک انگلش اسکول میں فریضۂ معلمی سے وابستہ ہیں. موصوف نے پونہ سے کئی ڈپلومہ کورسیز اورماسٹرز ان بزنس مینجمنٹ مکمل کیا۔ لگاتار پانچ سالوں تک پونے کی ایک این جی او سے جڑ کر سسون اور وائی سی ایم ہاسپٹلوں میں جھلسے ہوئے افراد، ایڈز سے متاثرہ افراد، معذور و اپاہج افراد اور مختلف پسماندہ علاقوں میں غریبی سطح سے نیچے زندگی گزار رہے لوگوں کے لیے مسلسل کام کیا۔ انہیں ایام میں این آر سی اور سی اے اے مخالف احتجاجات ولاک ڈاؤن کے دوران موصوف نے اپنے چینل کے ذریعے عوام تک لاک ڈاؤن کی سچائی کو ایمانداری سے پیش کیا. موصوف نے اعلی افسران، کارپوریشن ادھیکاریوں, پولس محکمہ اور عوامی نمائندوں سے دو ٹوک انٹرویوز بھی کئے.موصوف فریضۂ معلمی نبھانے کے ساتھ ساتھ فی الحال ایل ایل بی کی تعلیم بھی حاصل کررہے ہیں۔


ایس این انصاری (ساجد نعیم انصاری احسان الرحیم) کو ان کی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو دیکھتے ہوئے بطور سیکریٹری عہدے کیلئے چنا گیا. موصوف فی الحال پونے یونیورسٹی سے الیکٹرانکس سائنس میں ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں. موصوف ایک ریسرچ اسکالر اور فری لانس رائٹر بھی ہیں. موصوف پونے اور مالیگاؤں کی مختلف کالجوں اور انسٹی ٹیوٹس میں تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں. موصوف فرنٹ کے فاؤنڈر ممبر ہیں. سماجی، دینی و ملی اور تعلیمی تحریکوں و پروگرام میں ہمیشہ متحرک رہتے ہیں۔ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے لئے پروفیسر ایس این انصاری کی بے انتہا خدمات ہیں۔


 جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے کیلئے سبکدوش فوجی یونس خان کو منتخب کیا گیا. موصوف نے انڈین آرمی کی سروس مکمل کر لینے بعد شہر کے نوجوانوں کو فوج و پولس بھرتی کیلئے ٹریننگ فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔


 ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نئے خازن وسیم موسی بیگ ہیں. موصوف ایک اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہیں. اور پونے شہر میں جاب کرنے کے بعد مالیگاؤں شہر آکر مختلف اسکولوں میں بحیثیت معلم خدمات انجام دیتے آرہے ہیں. انھوں نے سائنس اور ایجوکیشن میں ڈگری حاصل کی ہے۔


ترجمان قطب الدین انصاری عرف ببو ماسٹر کا تعلق کسمبا روڈ علاقہ سے ہے. ببو ماسٹر ایک فعال اور معروف سوشل ورکر ہیں. موصوف مالیگاؤں ٹیلر یونین کے صدر بھی ہیں. موصوف کے نمایاں کاموں میں سے ایک سینکڑوں خواتین، بیواؤں اور طالبات کو سلائی کا ہنر سکھا کر روزگار سے جوڑنا ہے۔اب تک تقریباً چھ سو سے زائد خواتین کو برسرروزگار کر چکے ہیں۔


شہر کے نوجوان صحافی عبداللہ انصاری کو بطور میڈیا سیل انچارج منتخب کیا گیا. موصوف نے صحافت میں کیریئر کی شروعات اردو سٹی پورٹل سے بطور رپورٹر کی. بعد ازاں مالیگاؤں لائیو کے اسسٹنٹ ایڈیٹر رہے اور فی الحال قومی صحافتی ادارہ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ ہیں۔


شکیل ہمدانی ایک بزرگ شخصیت ڈیولپمنٹ فرنٹ کے سرپرست کے طور پر اوّل دن سے ساتھ دے رہے ہیں. موصوف کی بھی کئی دہائیوں کی سماجی، فلاحی، صحافی اور تعلیمی خدمات رہی ہیں۔ موصوف کے علاوہ فرنٹ کے اہم اراکین میں ہر شعبہ سے منسلک سرکردہ افراد موجود ہیں جو وقت بوقت اپنی قانونی، طبی، دینی، فلاحی اور سماجی خدمات کو بغیر کسی نام و نمود کے انجام دیتے آ رہے ہیں۔


فی الوقت شہر مالیگاؤں کی تاریخ میں ایم ڈی ایف کا یہ منفرد کارنامہ ہے کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت فوج میں بھرتی کے لیے سینکڑوں نوجوانوں کو، ریٹائرڈ آرمی کپٹین  یونس خان کے ذریعے گزشتہ تین ماہ سے مفت ٹریننگ دی جارہی ہے۔ تنظیم کے ذاتی خرچ سے 23، 27 اور 29 ستمبر کو ان نوجوانوں کو امتحان دلوانےکے لئے ممبئی لے جایا جارہا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl