Advertising

مالیگاؤں پی ٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن اور بیت المال کمیٹی مسجد ابو ایوب انصاری کی جانب سے اگنی ویر نوجوانوں کے لئے جمپنگ ٹریگ می تعمیر اور جوتوں کی تقسیم

Hum Bharat
Sunday, 4 September 2022
Last Updated 2022-09-04T03:57:06Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں پی ٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن اور بیت المال کمیٹی مسجد ابو ایوب انصاری کی جانب سے اگنی ویر نوجوانوں کے لئے جمپنگ ٹریگ می تعمیر اور جوتوں کی تقسیم 


مالیگاؤں(ہم بھارت) شہر مالیگاؤں کے عزیز کلو اسٹیڈیم پر ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام سابق فوجی یونس خان سر کی نگرانی میں تقریبا دو ماہ سے اگنی ویر کی ٹریننگ جاری ہے۔ اس پیش قدمی کی مالیگاؤں میں کافی سراہنا بھی کی جارہی ہے۔ یونس سر اور بچوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے گذشتہ دنوں مالیگاؤں پی ٹی ٹیچرز ایسوسیشن کی جانب سے اگنی پتھ اسکیم کی ٹریننگ حاصل کررہے بچوں کے لیے بہترین کوالٹی کا جمپنگ ٹریگ تعمیر کرنے کا کام شروع کیا گیا۔

اسی طرح بیت المال کمیٹی مسجد ابو ایوب انصاری کریم نگر مالیگاؤں کی جانب سے طلباء میں بہتری کوالٹی کے جوتے تقسیم کئے گئے۔ 



مالیگاؤں پی ٹی ٹیچرز ایسوسیشن کے صدر زبیر سر (سابق ہیڈ ماسٹر مالیگاؤں ہائی اسکول ) خازن زاہد سر ( ہیڈ ماسٹر بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول ) جنرل سیکرٹری شاہد سر (سابق ہیڈ ماسٹر بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول ) ان کے علاوہ بیت المال کمیٹی مسجد ابو ایوب انصاری کریم نگر مالیگاؤں کے ذمہ داران میں مفتی محمد انعام امام و خطیب مسجد ابو ایوب انصاری و رکن بیت المال کمیٹی ، زبیر سر (سر پرست و خازن بیت المال کمیٹی ) اقبال امر ویر (جنرل سیکرٹری ) مسعود الرحمن زری (خازن) ذاکر ویسٹیج (رکن کمیٹی ) و دیگر اراکین کی جانب سے ان تمام ذمہ داران کے ہاتھوں بچوں میں شوز تقسیم کرنے پرمالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ اور ٹرینر و سابق فوجی یونس خان سر کی جانب سے تمام ذمہ داران کا بہت شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔




iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl