Advertising

دہلی کے مسلم سیاسی لیڈر امانت اللہ خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

Hum Bharat
Sunday, 18 September 2022
Last Updated 2022-09-18T05:49:58Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 #امانت_اللہ_خان_گرفتار! 

دہلی کے مسلم سیاسی لیڈر امانت اللہ خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، 

 امانت اللہ خان عام آدمی پارٹی کا مسلم چہرہ ہیں، اور وقف بورڈ کے منسٹر بھی ہیں، انہوں نے مسلمانوں کے لیے کچھ کام بھی کیے ہیں، انہیں کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، 



سمیع اللہ خان: جب عام آدمی پارٹی کے ہندو لیڈران ستیندر جین اور منیش سسودیا کو سینٹرل ایجنسیوں نے پریشان کیا تو عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال چیخ اٹھے اور ان کی حمایت میں رونے پیٹنے لگے تھے لیکن امانت اللہ خان کو تیسری مرتبہ ہراساں کیا جارہاہے اور پتا نہیں اس بار کتنا لمبا پھنسانے کا ارادہ ہے لیکن کیجریوال ہمیشہ کی طرح اپنے مسلم چہرے پر ہندوتوا ستم کے سامنے خاموش تماشائی ہیں،  شاید اسلئے کہ وہ خود مسلم دشمنی میں لت پت ایک ہندوتوا سپاہی ہیں _

 میں نے پچھلے کئی سالوں سے یہ بات مضبوطی سے کہی ہے کہ کیجریوال اسلاموفوبک بنیا ہے اور نریندرمودی سے زیادہ سَنگھ کا وفادار ہے، ہندوتوا اس کی نسوں میں دوڑتا ہے، کیجریوال اور اس کی پارٹی سَنگھ کی سياسي دنیا کا اپڈیٹ شدہ ورژن ہے، مسلمان جتنا اس پارٹی سے متعلق ہوگا اپنی توانائی ضائع کرےگا اور لیڈرشپ کے لائق چہروں کو برباد ! 

دیکھیں اس دفعہ بھی کیجریوال خاموش رہتےہیں یا کچھ بولتے ہیں دکھلاوے کے لیے بھی یا برضا و رغبت اپنے مسلم وزیر کو سنگھیوں کے حوالے کرتےہیں، 

 الله تعالی سے دعا ہے کہ وہ امانت اللہ خان کی سنگھی درندوں سے حفاظت فرمائے اور کیجریوال کو نشانِ عبرت بنائے _

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl