Advertising

کتا گولی ، شہر میں بڑھ رہے جرائم اور انتظامیہ و خود ساختہ نمائندوں کی غیر ذمہ داری کے خلاف اعجاز بیگ سرگرم

Hum Bharat
Wednesday 3 August 2022
Last Updated 2022-08-03T10:14:34Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 کتا گولی ، شہر میں بڑھ رہے جرائم اور انتظامیہ و خود ساختہ نمائندوں کی غیر ذمہ داری کے خلاف اعجاز بیگ سرگرم 




مالیگاؤں (ہم بھارت) شہر مالیگاؤں میں جہاں نقلی بندوق اور نقلی تلوار کی فروختگی پر کاروائی کی بات کی جارہی ہے وہیں دوسری جانب شہر میں اصلی تلوار اور بندوق پر قد غند لگانے میں پولس انتظامیہ ناکام نظر آرہی ہے۔ شہر میں گتا گولی، چرس ، سٹا بازی، دو نمبر کا دھندہ، جگار کا اڈہ ، گانجہ، افیم کی دھوم دھام سے فروختگی ہورہی ہے۔ بڑی تعداد میں نوجوان ان خرافات اور نشے کے شکار ہورہے ہیں۔ جس کے سبب قتل و غارت گری اور چوری ڈکیتی میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان تمام معاملات میں صاف نظر آرہا ہے کہ پولس انتظامیہ ناکام ہے۔ 



شہر میں ہر بات کی خبر رکھنے والی پولس انتظامیہ کو کیا اس بات کی خبر نہیں ہے کہ کن کن لوگوں کے پاس غیر قانونی ہتھیار ہیں؟ کیا پولس کو پتہ نہیں کے نشہ آور اشیاء کہاں سے فروخت ہورہی ؟ کہاں سٹے اور جووے کے اڈے چل رہے ہیں؟ اگر نہیں پتہ تو اس کا مطلب پولس کو شہر اور شہریان کی جان و مال اور ان کی حفاظت کی کوئی پرواہ نہیں۔ اور اگر پتہ ہے تو پھر آخر کیا بات ہے کہ پولیس اس معاملے میں خاطر خواہ کاروائی نہیں کررہی ہے؟


ایسے تمام مطالبات و مدعوں کو لیکر  مالیگاؤں شہر کانگریس کمیٹی کے صدر اعجاز بیگ نے مالیگاؤں شہر اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات کی۔ میمورنڈم دیتے ہوئے خاطیوں ، غیر قانونی دھندہ کرنے والوں اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 


اس موقع پر وفد میں جمیل کرانتی، عبدالغفار آسام ٹی، عمران راشد، صابر بھائی موبائل والے، حفیظ بھائی ، عبد القیوم بھایا، فرید بھائی ، ہاشم انصاری، عمران انجینئر، نہال فائبر، احتشام شیخ، پروفیسر ایس این انصاری اور میور واندرے وغیرہ موجود تھے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl