Advertising

راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے گھروں کو سی آر پی ایف بٹالین اور دہلی پولس کے ذریعے گھیر لیا گیا

Hum Bharat
Thursday, 4 August 2022
Last Updated 2022-08-04T05:22:08Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

بروز بدھ 3 اگست 2022 شام سے دہلی میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے گھروں  کے باہر بھاری تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا جارہاہے، کانگریس ہیڈکوارٹر کا سی آر پی ایف بٹالین اور دہلی پولیس کے ذریعے محاصرہ کیا جاچکاہے، 



 اچانک یہ گھیراؤ اور پولیس فورس کی اضافی تعیناتی کے بعد کل کیا ہونے والا ہے، نہیں معلوم، ماہرين کےمطابق راہل یا سونیا کی گرفتاری بھی متوقع ہے، یا کچھ اور بھی ممکن ہے، 



 آر ایس ایس نے اس ملک پر محض آٹھ نو سالہ حکمرانی کے ذریعے طاقت کے استعمال کی جو مثالیں پیش کردی ہیں وہ یہ بتلانے کے لیے بہت کافی ہیں کہ اگر یہ طاقت آر ایس ایس کے بھاجپائی سیاستدانوں کے ہاتھوں میں مستقل رہ گئی تو یہ بندر کے ہاتھوں میں استرے کی سب سے خطرناک نظیر قائم کرےگی 

 اور اب اگر بات یہاں تک جاپہنچی ہے کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی گرفتاری کی نوبت آرہی ہے تو پھر سمجھ لینا چاہیے کہ اب اس ملک کو ایک سخت آزمائش اور جدوجہد سے گزرنا لازمی ہے، بہت جلد یہ ملک ایک بار پھر ہندوﺅں اور مسلمان دونوں کے لیے برطانوی سامراج کا قید خانہ ثابت ہونے والا ہے، اس بار فرق یہ ہےکہ اکثریتی ہندو آبادی کو اپنی اس قید کا احساس بہت کچھ برباد ہونے کےبعد ہوگا، مسلمانوں کے عقیدۂ توحید کی بنا پر ان کے ساتھ ظالم مشرکین کی طرف سے یقینًا اضافی آزمائش کا معاملہ ہوگا، لیکن یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ آر ایس ایس کے برہمنی بھارت میں 'غیر برہمن ہندو' بھی طاقت کی پوزیشن پر قائم رہے اسے بھی ہرحال میں سَنگھ کے دربار میں گھسیٹا جائےگا، راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور سنجے راؤت کےخلاف ریاستی کارروائیاں اسی کا اعلان ہیں، 

 آئندہ کل بھاجپا جو بھی قدم اٹھائے گی اس سے کوئی حیرانی تو نہیں ہوگی البتہوہ سیکولر ہندوﺅں اور اپوزیشن پسند جمہوریت کے علمبرداروں کے ليے فیصلہ کن موڑ ہوگا اگر وہ واقعی ہندوستان میں جمہوریت اور سیکولر اپوزیشن کے حامی ہیں _


✍: سمیع اللہ خان

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl