مالیگاؤں رمضان پورہ میں خاتون کی دردناک موت، پولس نے شوہر کو کیا گرفتار
مالیگاؤں( ہم بھارت ) 21 جولائی 2022 صبح 9 سے 11 بجے کے درمیان رمضان پورہ گٹ نمبر 127 گھر نمبر 149 مالیگاؤں رمضان پورہ میں ایک درد ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 28 سالہ خاتون گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ اس معاملے میں قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو سول ہاسپٹل لایا گیا ہے۔
حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق رمضان پورہ گٹ نمبر 127 گھر نمبر 149 میں رخسار عبدالوفا نامی خاتون کے مردہ حالت میں پائی جانے کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب خاتون کے بچے مدرسے گھر واپس آئے۔ بچوں نے دیکھا کہ ان کی ماں مردہ حالت میں ہے۔ بچوں نے اس بات کی اطلاع فورا محلے والوں کو دی۔ محلے والوں نے خاتون کے بھائی کو فورا بلایا۔ اس پورے معاملے کے آدھے پون گھنٹے کے بعد خاتون کا شوہر عبدالوفا گھر آیا۔ خاتون کے گلے میں کپڑے کا پھندا تھا۔ آدھا چہرہ گھر کے پانی کے ڈرم میں ڈوبا ہوا تھا۔ جسم پر زخم کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔
گلی محلے والوں کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اسے طرح طرح کی تکلیفیں دیا کرتا تھا۔ اتنا ہی نہیں صبح کام پر جاتے وقت گھر باہر سے بند کردیا کرتا تھا۔ اور خاتون دن بھر گھر میں بند رہتی تھی۔ اگر پڑوسی دخل اندازی کرتے سمجھانے کی کوشش کرتے تو عبدالوفا ان سے بھی جھگڑا کرتا ،ہاتھا پائی کرتا تھا۔
حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق عبدالوفا کی دیوی کے ملے میں لکڑیوں کی دوکان ہے۔ رخسار اور عبدالوفا کی شادی تقریبا 2010 یعنی کے بارہ سال پہلے ہوئی تھی۔ رخسار کے چار بچے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ رخسار اور عبدالوفا کا رات میں کسی بات کو لیکر جھگڑا ہوا تھا اور صبح یہ حادثہ پیش آیا۔
رمضان پورہ پولس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ خاتون کے بھائی کی شکایت پر پولس نے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے مالیگاؤں سول لایا گیا ہے۔