Advertising

چار روز سے غرقاب نعیم احمد کی ملی تلاش، لیکن اب اٹھ رہے سوالات

Hum Bharat
Saturday, 16 July 2022
Last Updated 2022-07-16T14:36:40Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates



 ہم بھارت : 13 جولائی 2022 کو باغ محمود قلعہ کا رہنے والا 26 سے 28 سالہ نوجوان نعیم احمد محمد آمین گرنا ندی میں نہانے کے دوران غرقاب ہوگیا تھا۔ نعیم احمد نے پرانے گرنا پل سے چھلانگ لگائی اور پھر نظر نہیں آیا۔ مسلسل چار دن سے تلاش جاری تھی۔ بالآخر 16 جولائی 2022 کو سوند گاؤں کے پاس سے کسی مچھرے نے قلعہ کے ساجد مقادم کو اطلاع دی کہ یہاں پانی پر ایک لاش نظر آرہی ہے۔


ساجد مقادم اور ضیاء مسکان فورا موقع پر پہنچے اور لاش کو موٹر سائیکل پر سول ہاسپٹل پہچایا۔ ضیاء مسکان اور شکیل تیراک نے اس بات کی تصدیق کی کہ لاش نعیم احمد کی ہی ہے۔ سول ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم جاری ہے۔ دیگر قانونی کارروائی کے لئے پوار واڑی پولس موقع پر موجود ہے۔


لیکن اب اس معاملے پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا مالیگاؤں میں کوئی ایمبولینس نہیں ہے ؟ آخر کیوں لاش کو بائک پر شہر کی شاہراہوں سے لے جایا گیا؟ کیا یہ لاش کی بے ادبی نہیں ہے؟ ایمبولینس میں نہ لے جانا کیا یہ  کارپوریشن و انتظامیہ کی لا پرواہی ہے یا کوئی اور ہے ذمہ دار ؟

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl