Advertising

ہمارا مقصد عوامی کام کرنا ہے اور ہم کررہے ہیں : اعجاز بیگ

Hum Bharat
Monday, 13 June 2022
Last Updated 2022-06-13T08:25:36Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


مکہ اسپورٹس،  راجہ اسٹار ، ایچ ایف گروپ، الفردوس گروپ و نوجوانان راجہ نگر کا استقبالیہ پروگرام 


میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر

لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا


مالیگاؤں(ہم بھارت ) شہر مالیگاؤں کی سیاست میں اتھل پتھل جاری ہے۔ عوام سابق نمائندوں سے بدظن ہیں۔ نئے تعمیری چہرے کی تلاش جاری ہے۔ ایسے میں معروف کارپوریٹر و سابق صدر بلدیہ اعجاز بیگ کو کانگریس کی صدارت ملنے سیاسی گلیاروں میں چہ مگویاں جاری ہوچکی ہے۔ بڑی تعداد میں نوجوان اعجاز بیگ سے جڑ رہے ہیں اور استقبالیہ کررہے ہیں۔



 گویا اعجاز بیگ شہر کا نیا چہرہ نظر آرہا ہے اور اس کی وجہ ان کی 25 سالہ کارکردگی ہے۔ وہیں دوسری جانب شہر کی سیاست کے لئے اعجاز بیگ اب ایک چیلنج ہے۔ اسی سلسلے میں 11 جون 2022 کو راجہ نگر میں مکہ اسپورٹس،  راجہ اسٹار ، ایچ ایف گروپ، الفردوس گروپ و نوجوانان راجہ نگر کی جانب سے کانگریس کی صدارت ملنے پر اعجاز بیگ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ لوگوں کی بھیڑ نے اس پروگرام کو جلسے میں تبدیل کردیا۔ 



اس استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے نئے صدر نے پورے شہر کی بہترین تعمیر و ترقی کے عزائم ظاہر کئے۔ کہا کہ ہمارا مقصد کام کرنا ہے اور ہم کام کررہے ہیں۔ نوجوانوں سے شہریان سے ساتھ جڑنے کی اپیل بھی کی۔ بجلی کمپنی کی نا اہلی کو بھی لتاڑا۔ مزید کہا کہ میرے سامنے جب بھی راجہ نگر کا کوئی مسئلہ آیا تو میں نے سب سے پہلے اسے حل کیا۔


 اپنے مختصر خطاب میں موصوف نے کام کی بنیاد پر ،تعمیر و ترقی کی بنیاد پر پورے شہر میں تعمیری ذہن رکھنے والی نئی قیادت کا عزم ظاہر کیا۔ وقت کی تنگی کے سبب ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے بھی جامع انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


 وہیں زینو پٹھان، جمیل کرانتی، فاروق لالہ، خان ثاقب الایمان و محلہ کی دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ اس استقبالیہ پروگرام کی صدارت شہاب الدین جمال الدین نے فرمائی۔ نوجوانان راجہ نگر تین لاکھ کا باڈی فریزر دینے پر اعجاز بیگ کا شکریہ ادا کیا اور اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl