Advertising

مالیگاؤں نیشنل ہائے وے پر دلخراش حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت

Hum Bharat
Monday, 7 March 2022
Last Updated 2022-03-06T20:57:46Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں( ہم بھارت ) مالیگاؤں نیشنل ہائے وے پر حادثات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آئے دن حادثات کی خبریں منظر عام پر آتی ہیں۔ 6 مارچ بروز اتوار شام میں پانچ بجے کے قریب مالیگاؤں- چالیس گاؤں ہائے وے پر پھر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت واقع ہوگئی۔



حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق اس حادثے میں چار افراد کی موت ہوئی ہے جسمیں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ مرنے والوں میں 65 سالہ لیلا بائی پوپٹ پاٹل ، 48 سالہ کانتیلال پوپٹ پاٹل، 43 سالہ بنسی لال پاٹل ،  اور مزید ایک شخص شامل ہے۔ سبھی افراد مندکھیڑ تعلقہ چالیس گاؤں کے ساکنان ہیں۔ اس حادثہ میں مرنے والوں کے علاوہ مزید 15 افراد زخمی بھی بتائے جارہے ہیں۔  یہ سبھی افراد چالیس گاؤں سے مالیگاؤں سے متصل چندنپوری دیہات میں جاری کھنڈیراؤ کی جترا میں آئے تھے۔ جترا میں شرکت کے بعد سبھی افراد ٹیمپو میں سوار ہوکر اپنے گاؤں واپس لوٹ رہے تھے کہ پیچھے سے اچانک نا معلوم گاڑی نے زور دار ٹکر ماردی جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ پیش آنے کے بعد مالیگاؤں کے مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو فورا مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ یہ حادثہ مالیگاؤں سے قریب گیگاؤں میں پیش آیا۔ جائے واردات پر مالیگاؤں کے مقامی ایم ایل نے حاضری لگاتے ہوئے اعلی افسران سے بات بھی کی۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl