Advertising

جیل کا تالا ٹوٹا مستقیم ڈگنیٹی چھوٹا

Hum Bharat
Thursday, 10 March 2022
Last Updated 2022-03-10T11:24:46Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates



 مالیگاؤں(ہم بھارت) پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف 12 نومبر 2021 کو شہر مالیگاؤں میں احتجاجی طور پر بند منایا گیا تھا۔ اس پر امن بند کے دوران شام کے وقت اچانک تشدد ہوگیا تھا۔ پولس پر پتھراؤ بھی ہوا تھا۔ اس سلسلے میں پولس نے بہت سے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہے۔ اس کیس میں بند کے منتظمین اور دیگر افراد کو پولس نے گرفتار کیا ہے۔ اسی کیس میں جنتادل کے سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی بھی قانونی کاروائی کا سامنا کررہے تھے۔


اس تعلق سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ 10 مارچ 2022 کو ایڈوکیٹ عظیم خان نے 12 نومبر تشدد معاملے میں مستقیم ڈگنیٹی کی جانب سے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے معزز جج سے کہا کہ مالیگاؤں بند کے دوران کوئی سازش نہیں رہی گئی تھی۔ پولس نے جان بوجھ کر سازش کا الزام لگاتے ہوئے تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی کا اطلاق کیا ہے۔ بند کے منتظمین اور حمایت کنندگان کا پتھراؤ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس طرح کا موقف ایڈوکیٹ عظیم خان نے پیش کیا۔ جس کو سننے کے بعد معزز جج نے مستقیم ڈگنیٹی کی ضمانت منظور کردی۔


یاد رہے کہ 9 مارچ کو بھی کورٹ میں اس تعلق سے سنوائی ہوئی تھی لیکن 10 مارچ کے لئے دوبارہ شنوائی ٹال دی گئی تھی۔ آج دس مارچ کو اس سلسلے میں سنوائی ہوئی اور مستقیم ڈگنیٹی کی ضمانت منظور ہوگئی۔ 


اس فیصلے کے بعد اب مزید افراد کو ضمانت منظوری کی امید بڑھ گئی ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl