Advertising

کرناٹک کی بہادر طالبہ مسکان خان 15 مارچ کو مالیگاؤں میں

Hum Bharat
Tuesday, 8 March 2022
Last Updated 2022-03-08T16:45:31Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 


مالیگاؤں( ہم بھارت ) گذشتہ دنوں کرناٹک میں حجاب کو لیکر جب ماحول گرمایا ہوا تھا۔ اور فرقہ پرست مسلم طالبات کو ہراساں کررہے تھے تب ایک بہادر طالبہ نے شجاعت و بہادری کا پیغام دیتے ہوئے نعرہ حق بلند کرکے فرقہ پرستوں کے دانت کھٹّے کردیئے تھے۔ پوری دنیا نے دیکھا تھا کہ جس طرح بہت سارے فرقہ پرستوں کے بیچ ایک اکیلی بہادر مسلم طالبہ مسکان خان نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر بلند کیا تھا۔ مسکان کی اس بہادری کی پوری دنیا میں سراہنا کی گئی تھی۔ اور اعزاز و ہدیات سے بھی نوازا گیا تھا۔


وہیں مالیگاؤں کی بات کی جائے تو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اردو گھر کو مسکان خان کے نام منسوب کرنے کی تجویز بھی پاس کی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں مالیگاؤں شہر راشٹر وادی کانگریس کی جانب سے مسکان خان اور ان کے والد سے رابطہ کیا گیا اور انہیں مالیگاؤں آنے کی دعوت دی گئی۔ آج 8 مارچ کو پریس کانفرنس کے ذریعے آصف شیخ نے اس بات کا اظہار کیا کہ 15 مارچ کو مسکان خان اور انکے والد مالیگاؤں آرہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ جگہ اور وقت کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی صدارت میئر طاہرہ شیخ رشید فرمائیں گی۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl