Advertising

کلیم یوسف عبداللہ کی شکایت پر آگرہ روڈ سے ہٹائی گئی بھاری گاڑیوں کی پارکنگ

Hum Bharat
Monday, 7 March 2022
Last Updated 2022-03-06T20:19:09Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں شہر کے آگرہ روڈ سے غیر ضروری کھڑی بھاری گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے کلیم یوسف عبداللہ کی جدوجہد رنگ لائی 

فوری کارروائی کرتے ہوئے آگرہ روڈ سے پارکنگ ہٹائی گئی 



مالیگاؤں ( ہم بھارت ) شہر مالیگاؤں میں ٹریفک اور اتی کریں بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ شہر کے مصروف ترین روڈ بھی اس سے بچے نہیں ہیں۔ کچھ ایسا ہی حال مالیگاؤں شہر کے آگرہ روڈ کا بھی ہے۔ اس تعلق سے  کلیم یوسف عبداللہ شکایت کی جس کے بعد محکمہ پولیس نے آگرہ روڈ پر غیر ضروری ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کو ہٹایا، اس طرح شہر کے عوام اور دکانداروں نے راحت کی سانس لی۔  روزانہ ہونے والے حادثات، ٹریفک جام اور عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کلیم یوسف عبداللہ نے 2 مارچ 2022 کو ڈی وائی ایس پی میڈم سے اپیل کی کہ وہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور اگلے ہی دن تمام بھاری گاڑیاں غیر قانونی پارکنگ کو ہٹادیا گیا۔ کلیم یوسف عبداللہ نے عوامی مفاد میں پولیس کی فوری کارروائی پر ڈی وائی ایس پی میڈم کا شکریہ ادا کیا۔  شہر کی مصروف ترین شاہراہ کو غیر قانونی پارکنگ سے پاک کر دیا گیا ہے۔  ساتھ ہی کلیم یوسف عبداللہ نے محکمہ پولیس سے اپیل کی ہے کہ اس سنگین مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جائے اور اس سڑک پر کم از کم دو ٹریفک کانسٹیبل تعینات کیے جائیں۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl