Advertising

رحمان شاہ ،عمران رضوی اور معین بمبیا کو بارہ نومبر معاملے میں ملی ضمانت

Hum Bharat
Saturday, 19 March 2022
Last Updated 2022-03-19T12:57:02Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں( ہم بھارت) شہر مالیگاؤں مقامی کورٹ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ 12 نومبر 2021 مالیگاؤں تشدد معاملے میں گرفتار رحمان شاہ ،عمران رضوی اور معین بمبیا کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ 



گذشتہ دنوں مقامی کورٹ سے مستقیم ڈگنیٹی و مزید افراد کی ضمانت منظور ہوگئی تھی جن کی رہائی بھی عمل میں آچکی ہے۔ اسی طرح عتیق لوکھنڈ والا کے لڑکے کو بھی ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کردی گئی۔


حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق 19 مارچ 2022 کو مقامی کورٹ میں چار افراد کی ضمانت عرضی پیش کی گئی تھی۔ جس پر سنوائی کرتے ہوئے کورٹ کی جانب سے رحمان شاہ، عمران رضوی اور معین بمبیا کی ضمانت منظور کردی گئی اور چوتھے شخص شیخ عمران شیخ سلیم کی ضمانت عرضی رد کردی گئی ہے۔


بارہ نومبر معاملے میں اب دن بہ دن گرفتار افراد کی ضمانت منظور ہورہی ہے۔ گرفتار ہوئے افراد تین ماہ سے زیادہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ لیکن اب مزید افراد کی ضمانت کی امیدیں بڑھ چکی ہیں اور ضمانت کی راہیں ہموار نظر آرہی ہیں ۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl