مالیگاؤں نارنگ کالونی میں پیش آیا دل دہلادینے والے معاملہ میں ملزم محمد عمران کو 9 مارچ تک پولس کسٹڈی
بہن کو بچانے کے لئے آیا تھا بھائی۔ بہنوئی نے کیا قتل قاتل کتا گولی نشے کا ہے عادی۔ محلے والوں کی زبانی
مالیگاؤں(ہم بھارت) : 5 مارچ کو نارنگ کالونی میں ایک انتہائی دل دہلانے والا معاملہ پیش آیا جہاں پر اپنی بہن کو بچانے آئے بھائی کا بہنوئی نے قتل کردیا۔
حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق 5 مارچ 2022 بروز سنیچر شام میں پانچ بجے کے قریب مالیگاؤں نارنگ کالونی میں ایک شخص اپنی بیوی کو انتہائی بے رحمی سے مار رہا تھا۔ ظلم کی انتہا یہ کہ وہ بیوی کو پھانسی دینے کی کوشش بھی کررہا تھا ۔لیکن خاتون کسی طرح وہاں سے بچ کر نکلی اور فون کے ذریعے اپنے بھائی کو سارا معاملہ بتایا۔ جس کے بعد خاتون کا 33 سالہ بھائی محمد احمد معین الدین بہن کو بچانے نارنگ کالونی پہچ گیا۔ بھائی نے اپنی بہن کو بچاکر گھر لے جانے کی کوشش کی کہ اسی درمیان خاتون کے شوہر نے اپنے سالے کے سینے پر دل کے پاس گپتی سے حملہ کردیا۔ جس سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ محلے کے ذمہ دار و کارپوریٹر آمین فاروق نے نوجوان کو زخمی حالت میں سول ہاسپٹل میں داخل کیا۔ لیکن ڈاکٹرز سے مردہ قرار دیا۔ مقتول مالیگاؤں مدینہ آباد کا رہنے والا تھا۔ اسی درمیان مقتول کا بہنوئی بھی خود کو زخمی کرتے ہوئے سول ہسپتال میں ایڈمٹ ہونے آیا جہاں پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم محمد عمران عثمان غنی کو آج مقامی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں پر معزز جج کی جانب سے 9 مارچ تک پولس کسٹڈی کے احکامات صادر کئے گئے۔ اس معاملے میں پولس نے ملزم کے خلاف قلم 302/504/324 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ محلے والوں نے بتایا کہ قاتل بہنوئی کتّا گولی کے نشے کا عادی ہے اور تنازعہ کے وقت بھی وہ نشے میں تھا۔
اس معاملے میں پوار واڑی پولس قانونی کارروائی کررہی ہے۔