Advertising

ایم ایس جی کالج شعبہ اردو و فارسی کے زیر اہتمام پانچ روزہ گیسٹ لیکچر سیریز کامیابی سے ہمکنار

Hum Bharat
Monday, 10 January 2022
Last Updated 2022-01-10T12:10:34Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ایم ایس جی کالج شعبہ اردو و فارسی کے زیر اہتمام پانچ روزہ گیسٹ لیکچر سیریز کامیابی سے ہمکنار 



مالیگاؤں(ہم بھارت) ایم ایس جی آرٹس سائنس و کامرس کالج مالیگاؤں کیمپ شعبہ اردو و فارسی کی جانب سے پانچ روزہ گیسٹ لیکچر سیریز کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ لیکچر 27 دسمبر سے 31 دسمبر 2021 تک جاری رہا۔ پروفیسر نور محمد برکتی (نیشنل سینئر کالج ناسک) کے لیکچر سے اس آن لائن گیسٹ لیکچر کا آغاز ہوا۔ موصوف نے غالب کی حیات و شخصیت اور ادبی خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مرزا غالب کی ادبی خدمات اور شاعری کا خلاصہ موصوف نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا۔ 


اسی طرح دوسرے روز ڈاکٹر غوث احمد (ریسرچ گائیڈ شولا پور یونیورسٹی ) نے بیجا پور کے صوفی شعراء عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی اور صوفی شعراء کی ادبی خدمات پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔ تیسرے لیکچر میں طاہر انجم صدّیقی نے افسانے کے فن ، افسانے کے اجزاء اور تیکنیک پر تفصیلی جائزہ پیش کیا۔


 ڈاکٹر عبد الحمید اکبر ( خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی،  گلبرگہ کرناٹک ) نے چوتھے روز شبلی نعمانی کی حیات اور ادبی خدمات کے عنوان پر معلوماتی گفتگو فرمائی۔  اسی طرح پانچویں روز ڈاکٹر منظور دکنی ( گلبرگہ یونیورسٹی کرناٹک ) نے اردو رباعی فن اور روایات اس عنوان پر رباعی کے اجزاء ترکیبی ،مفہوم اور رباعی کے فن پر باریکی سے جائزہ لیا۔ 


شعبہ اردو فارسی کی جانب سے گیسٹ لیکچر کے لئے صدر شعبہ ڈاکٹر ساجد انصاری نے روزآنہ غرض و غائیت پیش کیں۔ مہمان کے تعارف کے فرائض ڈاکٹر شاہ ایاز احمد نے نبھائے۔ اس پانچ روزہ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شاہینہ صدیقی میڈم نے اپنے مخصوص انداز میں کی۔ رسم شکریہ بالترتیب پروفیسر ثمرین و پروفیسر شاذیہ نے ادا کیا۔ اسی طرح شعبہ اردو و فارسی کے زیر اہتمام اس گیسٹ لیکچر سیریز کے لئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شیروڑے، نائب پرنسپل ڈاکٹر نکم اور انچارج ڈاکٹر بچھاؤ صاحبان کا تعاون حاصل رہا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl