مالیگاوں : اچانک کانگریس کو چھوڑ کر این سی پی میں شامل ہونے والوں کی اجیت پوار نے لی کلاس ! کہا : اپنے مفاد کیلئے اس پارٹی میں شرکت نہ کریں ، یہاں شرد پوار کا اصول چلتا ہے
مالیگاوں(ہم بھارت) شہر سے بڑی تعداد میں میئر سمیت دیگر کارپوریٹروں کا قافلہ خود سے اپنے آپ کو این سی پی میں شامل بتا رہا ہے۔ کہ ہم شہری ترقی کیلئے پارٹی تبدیل کررہے ہیں۔ کیوں کہ کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے فنڈ نہیں دیا جارہا ہے ۔ دراصل کانگریس پارٹی جان چکی ہیکہ یہ لیڈران پارٹی کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ، ساتھ ہی شہر کی بھی تعمیر و ترقی کی کوئی پرواہ نہیں کرتے ، اور کارپوریشن کے کروڑوں کے فنڈ کے ساتھ حکومت کے فنڈ کو بھی بیت المال نہیں بلکہ "مال البیت" یعنی گھر کا مال سمجھتے ہیں۔ اپنی مرضی اڑاتے ہیں۔ دراصل این سی پی ان لیڈران کو سمجھ چکی ہے کہ جب وہ محض عہدے کی حرص میں پارٹی بدل سکتے ہیں تو کل کو یہ لوگ ہماری پارٹی بھی چھوڑ سکتے ہیں ۔ اجیت پوار نے بڑے بیباکانہ انداز میں ان نئے پارٹی شراکت داروں کو متنبہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس پارٹی میں شردپوار کا اصول چلتا ہے ۔ جو کہ اپنے سے زیادہ لوگوں کی خدمت اور مفاد کو ترجیح دیتا ہے۔ لہذا اس پارٹی میں شرکت کرنے کیلئے مفاد پرستی کو پیچھے چھوڑنا ہوگا۔