ہم بھارت : 8جنوری، مراٹھی پترکار دن کے موقع پر ناسک کے کالی داس کلا مندر آڈیٹوریم میں مراٹھی روزنامہ نوراشٹر کے ناسک ایڈیشن کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پروگرام " سنمان سنبھارنبھ" عنوان سے منعقد کیا گیا. مراٹھی روزنامہ نوراشٹر 1934 سے جاری ہندی روزنامہ نو بھارت گروپ شائع کرتا ہے. نوبھارت گروپ کے 21 ریاستوں میں ایڈیشن شائع ہوتے ہیں. ناسک سے ہندی اخبار 1998 سے شائع ہوتا ہے. مراٹھی زبان روزنامہ نوراشٹر، ناسک ایڈیشن اس وقت شروع کیا گیا جب کورونا کے دنوں میں ملک کے زیادہ تر اخبارات بند تھے. اپنی پہلی سالگرہ کے موقع پر نوراشٹر نے مختلف شعبوں میں بہترین کام کرنے والے ناسک ضلع کے تعلیمی سماجی سیاسی شخصیات کوایوارڈ دے کر ان کی خدمات کا اعتراف و استقبال کرتے ہوئے انہیں مومنٹو پیش کیا. مالیگاؤں شہر سے بھی مختلف شعبوں سے 7 شخصیات کو ایوارڈ دیا گیا. ان شخصیات میں شہر کی نامور شخصیت خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے روح رواں شیخ رضوان عبدالمطلب کو شعبہ تعلیم میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پروگرام سے پہلے رضوان صاحب نے نوبھارت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا. اس تقریب میں ناسک کے پالک منتری چھگن بھجبل، ایم ایل اے سروج اہیرے، ناسک کے مئیر ستیش کلکرنی، کمشنر کیلاش جادھو نے شرکت کی. نوبھارت گروپ کے مدیر برج موہن پانڈے اور گروپ کے صدر شری نواس راؤ نے رضوان عبدالمطلب کو مبارکباد پیش کیں