Advertising

مالیگاؤں، قومی اردو کتاب میلہ کامیابی کی جانب گامزن۔ چند خوبصورت جھلکیاں

Hum Bharat
Monday, 20 December 2021
Last Updated 2021-12-20T08:39:10Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


ادبی, دینی, مذہبی, صحافتی اور تعلیمی کتابیں اس کے علاوہ بچوں کی کہانیاں, لطائف, کوئز, کھانا خزانہ, کرئیر گائڈ , روزگار بکس دستیاب ہیں 


کتاب میلے کے دوسرے دن لوگوں میں جوش خروش اور ہر اسٹال پر خریدی دیکھی گئی 


انتظامیہ کی جانب سے کتاب میلے کے اوقات میں مزید راحت ملنے کی امید 


مالیگاؤں کتاب میلہ میں خواتین و بچے خوشی سے خرید رہے ہیں کتابیں




مالیگاؤں (ہم بھارت/ ایس این انصاری) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے زیر اہتمام چوبیسواں قومی اردو کتاب میلہ 18 دسمبر 2021 سے شروع ہوا. آج دوسرے روز کتاب میلہ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نظر آئی. اس اردو کتاب میلہ میں ہر طرح کی کتابیں ہیں جن میں ادبی, دینی, مذہبی, صحافتی اور تعلیمی کتابیں اس کے علاوہ بچوں کی کہانیاں, لطائف, کوئز, کھانا خزانہ, کرئیر گائڈ , روزگار بکس دستیاب ہیں.



ملک بھر سے آئے ہوئے بک پبلیشرس اورسو سے زائد بک اسٹال والوں کے چہرے پر خوشی دکھائی دی. کیونکہ صبح سے شام تک کتابوں کے شوقین کتابیں خریدتے رہے ہیں. ہر اسٹال پر خواتین, بچے, طلباء و طالبات اپنی من پسند کتابیں خرید رہےہیں. اس کے علاوہ شہر کی معروف دینی, ملی, سماجی, تعلیمی و طبی شخصیات  بھی اس کتاب میلے کے دوسرے دن نظر آئیں۔



دہلی کے ایک کتاب پبلیشر نے بتایا کہ مالیگاؤں والے جیسے کتاب سے محبت رکھنے والے دنیا میں کہیں اور نہیں ملیں گے کیونکہ اس ٹیکنالوجی کے زمانے میں بھی لوگ انٹرنیٹ و موبائل میں زیادہ مصروف رہتے ہیں لیکن شہریان مالیگاؤں کی کتاب میلے میں حاضری اس بات کا ثبوت ہے.


کتاب میلے کے دوسرے روز شہر کے معروف سرجن ڈاکٹر سعید فارانی اپنے رفقاء کے ہمراہ تشریف لائے اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی. شہر کی معروف ملی شخصیت مولانا سید امین القادری نے بھی مختلف بک اسٹال پر پہنچ کر کتابوں کی خریداری کی. وہیں مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے بھی کتاب میلہ میں اپنی حاضری درج کی. اس کے علاوہ مقامی صحافی حضرات میں انصاری احسان الرحیم, ظہور خان, خیال اثر, مختار عدیل ,اظہر مرزا, ریحان یونس, منصور اکبر و دیگر یوٹیوبر و بلاگرز بھی نظر آئے. 


وہیں بیرون شہر ممبئی, ہونے, ناسک, دھولیہ اور دیگر شہروں سے سنیچر اتوار کی چھٹی پر آئے افراد بھی اپنی فیملی کے ساتھ نظر آئے. اس طرح سے کتاب میلے کے دوسرے دن لوگوں میں جوش خروش دیکھنے میں آیا ہر اسٹال پر خریدی دیکھی گئی. 


اس طرح کی خبر بھی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کتاب میلے کے اوقات میں مزید راحت ملنے کی امید ہے تاکہ عوام کو مزید وقت ملے. وہیں 24 دسمبر 2021 کو صرف خواتین کے لئے دن بھر اردو کتاب ملے رہے گا اس طرح کی معلومات کنوینر امتیاز خلیل نے دی ہے.

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl