Advertising

گھر سے نکلی 17 سالہ لڑکی کی ایک ہفتے بعد کھیت سے لاش بر آمد

Hum Bharat
Saturday, 4 December 2021
Last Updated 2021-12-04T15:57:05Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 یوپی(ہم بھارت) کھیت جانے کے لیے نکلی لڑکی کی ایک ہفتے بعد  لاش ملی، یہ معاملہ باندہ کے گروان تھانہ علاقے کے ساہیوا گاؤں کا ہے۔  متوفی لڑکی کے لواحقین کے مطابق ان کی بیٹی کھیت جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھی۔



 سترہ سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کے ایک ہفتہ بعد اس کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی۔  کھیت میں اچانک لاش ملنے سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔  موقع پر پہنچی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔  یہ معاملہ باندہ کے گروان تھانہ علاقے کے ساہیوا گاؤں کا ہے۔  متوفی لڑکی کے لواحقین کے مطابق ان کی بیٹی کھیت جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئی تھی۔  لواحقین نے اسے اس کے رشتہ داروں سمیت ہر جگہ تلاش کیا لیکن جب وہ نہ مل سکی تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔  لواحقین کا الزام ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں تیزی نہیں دکھائی اور ایک ہفتے بعد لڑکی کی لاش گاؤں سے کچھ فاصلے پر کھیت سے برآمد ہوئی۔


 بیٹی کی لاش دیکھ کر لواحقین کے پیروں تلے زمین پھسل گئی۔  معلومات کے مطابق ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے لڑکی کا چہرہ اور ہاتھ جلانے کی کوشش بھی کی ہے۔  اس معاملے کے بارے میں سی او نتن کمار نے بتایا کہ لڑکی کی لاش گروان تھانہ علاقے کے ایک کھیت سے ملی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ شناخت لاش کے پاس پڑے کاغذات سے ہوئی جس کے بعد اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی۔  لواحقین موقع پر پہنچ گئے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl