Advertising

جیل میں شرجیل امام کے 666 دن

Hum Bharat
Thursday, 2 December 2021
Last Updated 2021-12-02T14:48:39Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 جیل میں شرجیل امام کے 666 دن 



شرجیل امام کی تقریر سے کوئی ایک بھی شخص نہ تو زخمی ہوا نا ہی ہلاک ہوا، لیکن ایک مسلّح پولیس ٹیم اسے گرفتار کرنے کے لیے مستعدی کے ساتھ حرکت میں تھی اور گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا اور اب شرجیل امام کو جیل میں 666 دن گزر چکے ہیں 

 دوسری طرف دہلی میں تو، کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر، یوگی اور گری راج سنگھ جیسے بھاجپائی لیڈروں نے باقاعدہ دنگا کروایا، لیکن انہیں گرفتار کرنا تو درکنار، یہ فسادی مجرموں کا ٹولہ پولیس کی حفاظت میں آزاد ہے، اور ان مسلم۔کش فسادات کا الزام شرجیل امام، خالد سیفی، عمر خالد، میران حیدر اور گلفشاں جیسے مسلمانوں پر عائد کرکے انہیں زندان میں آزمایا جارہاہے، 

شرجیل امام وہی جوان ہے جس نے شاہین باغ کو قائم کرنے میں مخلصانہ رول ادا کیا تھا اور بھاجپا کےخلاف مؤثر آندولن کھڑا کرنے کا خاکہ پیش کیا تھا، اللہ کا احسان ہے کہ میں نے پہلے دن سے ہی شرجیل امام کو غلطی پر نہیں مانا تھا، میں دو سالوں سے اسی شرجیل امام کا نام آپکو یاد رکھوانے کی کوشش کررہاہوں، کہیں آپ کل کو یہ نہ پوچھ بیٹھیں کہ، کون شرجیل امام؟ 

این آر سی اور CAA جیسے مسلم دشمن ظالمانہ قوانین کےخلاف جن بہادروں نے مسلمانوں کی لڑائی لڑی وہ جیلوں میں اپنی زندگیاں رگڑ رہے ہیں انہیں امیت شاہ، مودی اور آر ایس ایس کی ظالمانہ ہندوتوا نفسیات کو راحت پہنچانے کے لیے جیلوں میں رکھا گیا ہے، لیکن وہیں مسلمانوں اور ان کی قیادتوں نے ملت کے ان جانباز قیدیوں کے لیے کیا کیا؟ سرچ کیجیے، کبھی آپ نے کسی مرکزی مسلم اسٹیج پر شرجیل امام کا نام سنا؟ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بچوں کےمتعلق کچھ سنا؟ پھر سوچیے گا ضرور کہ آپ کہاں کھڑے ہیں؟ ہم میں سے کتنے لوگ انہیں یاد کرتےہیں؟ ان کے خاندانوں کی خبرگیری کرتےہیں انہیں ملت کی اپنائیت محسوس کراتے ہیں؟ جو لوگ سال دو سال میں ہی اپنے بہادروں اور محسنوں کو فراموش کردیتے ہوں ان کے حالات بھلا کیوں تبدیل ہونے لگیں؟ سوچیے گا… 

 سوچنے سمجھنے سے تقدس کے پردوں پر ضربیں پڑنے لگیں اور لڑائی کے خوف سے کپکپی طاری ہونے لگے تو بیلنس کرنے کے لیے زور زور سے پکاریے گا "ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے" اس نسخے سے باقی سب ٹھیک ہوجائے گا_


#سمیع_اللہ_خان

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl