ریحان یونس کی کتاب "صحیفئہ صحافت" کا جمعہ کی رات اسکس ہال میں اجراء
مالیگاؤں: جمعہ کے روز رات 9 بجے اسکس ہال میں ریحان یونس کی کتاب صحیفئہ صحافت کے اجراء کی پر وقار تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
آج ذرائع ابلاغ یا صحافت کی اہمیت اور ضرورت سے ہر کس و ناکس بخوبی واقف ہے۔ گذشتہ چند برسوں میں شہر کی صحافت میں کچھ خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ کچھ تربیت یافتہ نوجوان صحافیوں کی اس پیشے سے وابستگی نے اس بات کا واضح اشارہ دیا ہے کہ شہر میں صحافت کا مستقبل تابناک ہے۔
دیگر شعبوں کی طرح صحافت کا ایک طریقہ کار ہے اور اس کے کچھ اصول و ضوابط ہیں۔حالات کا جائزہ لیا جائے تو اس بات کا شدید احساس ہوتا ہے کہ آج اردو صحافت کو استحکام کی ضرورت ہے۔ اردو صحافیوں کو باقاعدہ تربیت حاصل کرنے اور صحافت کی باریکیوں کو سمجھتے ہوئے اس میدان میں پوری ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
موجودہ حالات، مین اسٹریم میڈیا اور اردو صحافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریحان اختر نے معلومات پر مبنی کتاب صحیفئہ صحافت تصنیف کی ہے جس کی تقریبِ اجراء 17 دسمبر بروز جمعہ 2021 کو اسکس ہال میں منعقد ہوگی۔ صحافتی طبقہ، علمی و ادبی انجمنوں اور علم دوست حضرات اس تقریب میں شرکت کرکے مصنف کے حوصلوں کو جِلا بخشیں اور نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افرزائی کرتے ہوئے اس کوشش کو کامیاب بنانے میں تعاون کریں۔