بروز سنیچر 18 دسمبر کو پاکستان میں ایک بڑا دھماکہ ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکا کراچی کے علاقے شیرشاہ پرچہ چوک میں ایک عمارت کے نیچے نالے میں ہوا۔ دھماکے میں 14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ ایک عمارت کے نیچے نالے میں ہوا۔ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ پولیس اور اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس ترجمان سہیل جوکھیو نے بتایا کہ دھماکا بینک کی عمارت کے نیچے نالے میں ہوا۔ دھماکہ نالے سے گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گیس لیکیج کی وجہ کیا تھی۔ ماہرین کی ٹیم معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ جوکھیو نے بتایا کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ساتھ ہی قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔