Advertising

آہ ! مولانا عبدالحمید ازہری

Hum Bharat
Saturday, 4 December 2021
Last Updated 2021-12-04T05:41:55Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 



             کل جماعتی تنظیم کے ترجمان اور قوم وملت کے مخلص قائد ورہنماء مولانا عبدالحمید ازہری صاحب کی وفات


بڑے ہی دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مختلف مسالک کی نمائندہ تنظیم کل جماعتی کے بے باک ترجمان اور قوم وملت کے انتہائی مخلص وبے لوث، قائد ورہنماء
مولانا عبدالحمید ازہری اپنے مالک حقیقی سے جا ملے


انا للہ وانا الیہ راجعون 

مالیگاؤں (ہم بھارت) شہر کی معروف شخصیت بیباک عالم دین، نہ گفتہ حالات میں قوم وملت کے لئے آگے آنے والی کل جماعتی تنظیم کے ترجمان 4 دسمبر شب کو اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔ یاد رہے کہ مولانا قوم و ملت کے مسائل پر ہمیشہ پیش پیش رہا کرتے تھے۔ مولانا کے انتقال کی خبر نے شہریان کو غمگین کردیا۔

(اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَاعْفُ عَنْهُ وَعَافِهِ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِمَاءٍ وَثَلْجٍ وَبَرَدٍ وَنَقِّهِ مِنْ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ ، وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ ، وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ ، وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ ، وَقِهِ فِتْنَةَ الْقَبْرِ وَعَذَابَ النَّارِ)


ترجمہ: یا اللہ! اس کی مغفرت فرما ، اور اس پر رحم فرما، اس کو معاف فرما اور اس کو عافیت سے نواز، اور اس کی بہتر طریقہ سے مہمان نوازی فرما ،اور اس کی قبر کو کشادہ فرما، اور اس کو پانی ، اولے اور برف سے دھو دے ، اور اسے گناہوں سے اس طرح پاک کردے جیسے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے اور اس کو اس کے گھر سے عمدہ مکان اور ٹھکانا عطا فرما دے ، اور اس کو عمدہ بیوی عطا فرما، اور اس کو عذاب قبر اور عذاب جہنم سے محفوظ فرما۔

آمین۔




اللہ تعالیٰ سے دعا ہے مولانا  رحمہ اللہ کے حَسنات کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور لغزشوں کو درگزر فرمائے۔اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔  اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین۔


جنازہ دوپہر 2 بجے بڑا قبرستان لے جایا جائے گا۔

دعاگو


جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں

صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر

دفتر اہل حدیث منزل گولڈن نگر مالیگاؤں

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ

انڈین یونین مسلم لیگ 

ہم بھارت میڈیا 

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl