اور نگ آباد (ہم بھارت) مالیگاؤں کے معروف نگر سیوک کے معاملے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس نے مشکل وقت میں اپن دوست کی مدد کرنے کے پس پردہ دوست کی بیوی کو بلیک میل و ہراساں کرتے ہوتے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔
حاصل تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ایک سابق کارپوریٹر نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے سابق کارپوریٹر کی بیوی کو کئی دنوں تک بلیک میل اور جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ اس معاملے میں ملزم ندیم الدین علی الدین 35 سال ،ساکن ٹائمز کالونی کے خلاف 4 دسمبر 2021 جمعہ کی آدھی رات کے بعد اورنگ آباد بیگم پورہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بیگم پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے فوراً بعد ملزم ندیم الدین علی الدین کو گرفتار کرتے اسے عدالت میں پیش کیا۔ تاہم اسے دو دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ مزید تحقیقات سب انسپکٹر جیوتی کے سپرد ہے۔ بیگم پورہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے متاثرہ کو نشہ آور چیز پلا کر جنسی استحصال کیا۔