اردو کو مٹادیں گے ہم اک روز جہاں سےکمبخت نے یہ بات بھی اردو میں کہی ہے
ہم بھارت (عمران راشد ) عرب ملک میں ایک ہندوستانی، فن سے محبت کرنے والے سید فرحان واسطی کی بنائی ہوئی تنظیم "جشن اردو" نے ہندوستانی ادب اور فنون کا پرچم بلند کیئے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں حال ہی میں شارجہ میں مشاعرے کی محفل سجائی گئی اور ہندوستانی زبان ہندی و اردو ڈنکا بجاتے ہوئے اردو و ہندی کی ترویج و اشاعت کی گئی۔ ’’جشنِ محبت‘‘ کے نام سے منعقد ہونے والے اس مشاعرہ میں کئی ممالک کے شعراء نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے نامور شعراء، اور ادیبوں نے کہا کہ ہندوستان کی زبان و ادب نے پوری دنیا کو تہذیب و ادب کا سبق پڑھایا ہے۔ یہ صرف دو زبانیں نہیں بلکہ دنیا میں جینے اور زندگی گذارنے کا طریقہ بھی سکھاتی ہیں۔
اس موقع پر ہندی اردو زبان کے فروغ کے لیے کام کرنے والوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ خلیجی ملک متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی نژاد رہائشی سید فرحان واسطی گزشتہ کئی سالوں سے اردو اور ہندی زبان کے فروغ کے لیے اپنی تنظیم "جشن اردو" کے ذریعے بین الاقوامی پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ اس سال بھی شارجہ کے انتہائی پرتعیش "القصبہ آڈیٹوریم" میں ایک عالمی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔
عماد الملک (دبئی)، سرفراز مقدم (جنوبی افریقہ)، پرویز احمد (انڈیا) وغیرہ نے طھی اردو ثقافت اور زبان کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر بو عبد اللہ اور سید فرحان واسطی نے انہیں اعزاز سے نوازا۔ اس عالمی مشاعرے میں معروف شاعر طارق سبزواری، عباس تابش، عاصم واسطی، ادب ابرک، آلوک سریواستو، آہیہ بھوجپوری، سید سروش آصف، سرفراز مقدم، سلیم چوہان، موسیٰ ملیح آبادی، توصیف تابش، اور دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ورون آنند تابش وغیرہ نے اپنی غزلوں کے ذریعے دنیا کو محبت کا پیغام دیا۔ مشاعرہ کی نظامت معروف شاعر اور ٹی وی صحافی آلوک سریواستو نے کی۔ مشاعرہ کے بعد سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’’جشن اردو‘‘ کے بانی اور کنوینر سید فرحان واسطی نے کہا کہ ’’تہذیب اور ہندوستان کی ثقافت ہمیشہ سے دنیا میں ہماری پہچان رہی ہے، اس باقی رکھنےکے لیے ہمیں اس طرح کے کام کو مسلسل کرتے رہنا چاہیے۔‘‘