Advertising

شہید ہمینت کرکرے کو مسلم لیگ و ایم ڈی ایف نے پیش کی خراج عقیدت

Hum Bharat
Friday, 26 November 2021
Last Updated 2021-11-26T14:36:09Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 شہید ہمینت کرکرے کو مسلم لیگ و ایم ڈی ایف نے پیش کی خراج عقیدت 


بھگوا دہشت گردی کو بے نقاب کرنے والا آفیسر کا ہندوستانی مسلمانوں پر احسان 


فسادات, بم دھماکوں, پولس و سرکار کے تعصب کے شکار مظلومین و متاثرین کو کارپوریشن انتخابات میں امیدواری کیلئے مسلم لیگ موقع فراہم کرے گی



مالیگاؤں (ہم بھارت) آج ہی کے دن 26 نومبر کو ممبئی میں دہشت گردانہ حملوں کے دوران پولس آفیسر ہیمنت کرکرے شہید کر دیئے گئے. ان کے دیگر پولس اہلکار بھی ڈیوٹی پر شہید ہوئے تھے. واضح رہے شہید ہمینت کرکرے مالیگاؤں بھکو چوک بم دھماکہ کی تحقیقات کر رہے تھے اور انھوں نے ہی بھگوا دہشت گردوں کو بے نقاب بھی کیا تھا



مالیگاؤں شہر میں دو مرتبہ بم دھماکے ہوئے. پہلی مرتبہ سن 2006 میں سلسلہ وار بڑا قبرستان اور مشاورت میں شب برات کے موقع اور سن 2008 دوسرا ماہ رمضان میں بھکو چوک میں بم دھماکہ ہوا تھا. دونوں دھماکوں میں بہت سے افراد شہید اور زخمی بھی ہوئے تھے


آج بروز جمعہ 26 نومبر 2021 کو انڈین یونین مسلم لیگ  و ایم ڈی ایف کی جانب سے مالیگاؤں بھکو چوک میں تعمیر شہید ہمینت کرکرے چوک پر پھول ہار چڑھا کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا. اس موقع پر مسلم لیگ کے مقامی ذمہ داران میں صدر احتشام شیخ بیکری والا, نائب صدر عمران راشد, ترجمان اعجاز شاہین, صلاح کار نظیر خان, سرپرست ہمدانی شکیل احمد اور دیگر اراکین موجود تھے


 احتشام شیخ بیکری والا نے کہا کہ شہید ہیمنت کرکرے صحیح سمت تحقیقات کر رہے تھے اور انھوں نے اصل مجرمین کو بے نقاب کرنا شروع کیا تھا. آج اگر وہ زندہ ہوتے تو بم دھماکہ متاثرین کو انصاف مل چکا ہوتا. لیکن آج بھی متاثرین انصاف کے منتظر ہیں. 


عمران راشد نے کہا کہ شہید ہیمنت کرکرے کا کوئی ثانی نہیں اور انھوں نے تو ہندوستانی مسلمانوں پر احسان کیا ہے. کیونکہ کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ حملوں یا معاملوں میں مسلمانوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا تھا لیکن اب بھگوا دہشت گری کھل کر سامنے آ گئی ہے. ملک کو ہیمنت کرکرے جیسے سچے آفیسران کی ضرورت ہے۔ جو انصاف ، دستور اور بھروسے کا سر اونچا کرسکے۔


مسلم لیگ کے سابق صدر ہمدانی شکیل احمد, اعجاز شاہین اور نظیر خان نے بھی اس موقع پر شہید ہیمنت کرکرے کو یاد کیا. آئندہ دنوں میں مسلم لیگ کی جانب سے بم دھماکہ متاثرین سے ملاقات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا. اس کے علاوہ فسادات اور دیگر معاملات میں گرفتار بے گناہوں کو مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن میں امیدواری کا موقع فراہم کیا جائے گا. مسلم لیگ مقامی عہدیداران کا متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl