Advertising

مالیگاؤں پتھراؤ معاملے میں رضوان بیٹری والا و عبدالرّحمن شاہ اور دیگر ملزمین کو 20 نومبر تک پولس کسٹڈی

Hum Bharat
Monday, 15 November 2021
Last Updated 2021-11-15T14:33:44Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 



مالیگاؤں( ہم بھارت) 12 نومبر 2021 بروز جمعہ کو بند کے دوران ہوئے پتھراؤ کو لے کر پولس کی جانب سے کاروائی و گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کل 33 ملزمین کو کورٹ میں پیش کیا جا جاچکا ہے۔ پہلے مرحلے میں پولس نے کل 24 ملزمین کو کورٹ میں پیش کیا تھا جنہیں 17 نومبر تک پولس کسٹڈی کے احکامات سنائے گئے تھے۔ اسی طرح آج 15 نومبر بروز پیر کو پولس نے 9 ملزمین کو کورٹ میں پیش کیا جنہیں 20 نومبر تک کسٹڈی کے احکامات سنائے گئے۔ آج پیش کئے گئے ملزمین میں رضوان بیٹری والا اور عبدالرحمن شاہ کے ساتھ دیگر ملزمین شامل تھے۔ یاد رہے کہ کل تیس ملزمین کو اقدام قتل اور 395 کے تحت کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ شہری حالات کو دیکھتے ہوئے پولس و انتظامیہ کی جانب سے پروگراموں کی پرمیشن رد کردی گئی ہے۔ وہیں اضافی پولس بھی طلب کی گئی ہے۔


شہر کے دیگر سیاسی و سماجی افراد کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے پولس و انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گرفتاریوں کے تعلق سے شدت اختیار نہ کریں اور بے قصوروں کو حراساں نہ کریں۔ مزید یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ اس معاملے کی صحیح سمت تفتیش ہونی چاہئے۔

البتہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کا ماحول معمول پر ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گذارش کی گئی ہے کہ شہریان افواہوں پر دھیان نہ دیں۔


موجودہ شہری معاملے میں سیاسی قیادت کی واضح کمی اور لاچارگی نظر آرہی ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl