Advertising

اندھیرے روشنی کے ہاتھ پر بیعت کریں گے۔اعزازی شعری نشست کامیابی سے ہمکنار

Hum Bharat
Tuesday, 5 October 2021
Last Updated 2021-10-05T13:40:15Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 اندھیرے روشنی کے ہاتھ پر بیعت کریں گے

اعزازی شعری نشست کامیابی سے ہمکنار


مالیگاؤں( پریس ریلیز ) علم و ادب کا گہوارہ شہر مالیگاؤں شاعری کے حوالے سے بھی اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے اور دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

گذشتہ دنوں الہ آباد سے مہمان شاعر جناب اختر الہ آبادی کی مالیگاؤں آمد پر پروقار شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ 2 اکتوبر بروز سنیچر رات میں 9 بجے میزبانِ ادب کے زیر اہتمام رائل ہوٹل پر محسن اردو ادب جناب یحی عبدالجبار صاحب کی صدارت میں خالص شعری و ادبی محفل منعقد کی گئی۔ اس نشست کی سرپرستی عالمی شہرت یافتہ شاعر آبروئے غزل جناب الطاف ضیاء صاحب نے فرمائی۔ نشست کے روح رواں اردو دوست جناب اظہر الدین اجو فٹر تھے۔  تقریب کے کنوینر، ہندوستان کے سب سے کم عمر مشہور و معروف ناظم مشاعرہ و شاعر جناب عمران راشد نے نظامت کے فرائض بڑی خوبصورتی سے انجام دیئے۔ شعراء کرام کی معیاری غزلوں سے محفل میں واہ واہ کی صدائیں گونج اٹھیں۔ 


یحی عبدالجبار، الطاف ضیاء، اظہر الدین اجو فٹر، آزاد انور صاحبان کی جانب سے مہمان اعزازی جناب اختر آلہ آبادی صاحب کا شاندار و جاندار طریقے سے استقبال کیا گیا۔ 


ہزار راتوں کو پیہم کھنگالتا ہوں میں 
تو پھر کہیں کوئی جگنو نکالتا ہوں میں 
کسی نے ڈس لیا مجھ کو تو میری غلطی ہے
خود آستین میں سانپوں کو پالتا ہوں میں 


دوران نشست ہندوستان کے نامور، سماج و معاشرہ کی عکاسی و ترجمانی کرنے والے شاعر جناب آزاد انور صاحب نے جب یہ شعر پڑھا تو سامعین نے محبتوں، دعاؤں اور داد و تحسین سے نوازا۔ 


یہی اک فکر رہتی ہے مجھے حیران کردے گی 
میری آوارگی میرا سفر آسان کردے گی
اندھیرے روشنی کے ہاتھ پر بیعت کریں گے اب 
چراغوں کی حفاظت کا ہوا اعلان کرے گی


جناب الطاف ضیاء صاحب نے جیسے ہی یہ شعر سنایا تو سامعین نئے اسلوب و جدید انداز نگارش سے چونک گئے اور خوب داد و تحسین سے نوازا بلکہ بار بار یہ شعر سننے کی خواہش ظاہر کی۔ 

مہمان اعزازی اختر الہ آبادی نے انقلابی نظم پیش کرکے اپنی بھرپور موجودگی کا احساس دلایا۔ اس نشست میں ندیم ظفر، فیاض عالم،عرفان ندیم، مقصود اشرف، اشفاق عالم صدیقی، رئیس ستارہ و دیگر منتخب شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ جبکہ مہمانان کے طور پر جناب ارشاد حکیم، اسرار سیٹھ،شکیل بھائی برتن والے، اجّو بھائی ،نورا بھائی، اختر انصاری، انور پہلوان، پروفیسر ایس این انصاری، سینئر صحافی احسان الرحیم، و دیگر صاحبان موجود تھے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl