اب کی بار کتاب میلہ انوکھا و منفرد ہوگا۔ اجمل سعیدقومی اردو کتاب میلہ مالیگاؤں 2021 سے متعلق مشاورتی میٹنگ انتہائی کامیاب
مالیگاؤں (ہم بھارت) اردو زبان و ادب کی ترقی ترویج و اشاعت اور فروغ کی غرض سے 3 دسمبر سے 13 دسمبر 2021ء تک مالیگاؤں شہر میں ہونے والا کتاب میلہ اب کی بار انتہائی منفرد و انوکھا ہوگا اسطرح کا اظہار این سی پی یو ایل کے ایجوکیشن آفیسر و کتاب میلہ کے انچارج محترم سعید اجمل صاحب، دہلی نے کیا۔ مشاورتی میٹنگ بروز جمعہ شام ساڑھے چار بجے مالیگاؤں سوسائٹی آف ایجوکیشن اسکول (MSE School ) اسکول نمبر 1 قدوائی روڈ، میں منعقد تھی جسکی صدارت اے ٹی ٹی کیمپس کے چئیرمین رئیس سیٹھ نے کی- جبکہ محمد رضا سر (چئرمین ایم ایس ای)، ابراہیم سیٹھ (اے ٹی ٹی) ڈاکٹر الیاس صدیقی، امتیاز خلیل، ذاکر حسین، شفیق سر (ایم ایس ای) یاسین سر (صدرانجمن محبان کتب)، عارف انجم سر ( سٹی کالج) عمران جمیل، شکیل جمیل حسن، مشتاق احمد مشتاق، جاوید ابوالفیصل، علیم فیضی، اشفاق عمر، خیال انصاری، فرنود رومی، طاہر انجم صدیقی، حفظ الرحمٰن، شہروز خاور، فیروز دلاور، کاشف سمن، زاہد امین، عمران راشد، رضوان ربانی وغیرہ نے میلے کی کامیابی کے لئے اپنی گرانقدر تجاویز پیش کیں۔ اسکے علاوہ انجمن محبان اردو کتب کے تمام اراکین، یوٹیوب چینلس کے ذمہ داران و میڈیا کے نمائندگان اول تا آخیر موجود رہے۔ آئندہ مقامی سطح پر مزید لوگوں کو جوڑ کر میٹنگوں کا سلسلہ دراز رہے گا-