🚨🚨🚨 افسوس صد افسوس ۔۔۔۔ کہیں ہم بھی تو مکاری نہیں کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔
🏒 اعجاز شاھین مالیگاؤں
📢 آخر کیا وجہ ہے کہ جو کام ہم نے خدمت خلق سمجھ کر کیا تھا جس کا انعام واکرام کی ہم اللہ تعالیٰ کے یہاں امید رکھتے ہیں ، گزشتہ روز ہم نے دنیاوی استقبالیہ تقریب میں شہر عزیز کے ناکارہ لیڈران کے ہاتھوں یا موجودگی میں ہم نے قبول کیا اور اس پر ہم فخر بھی محسوس کر رہے ہیں ۔
📢 آخر کیا وجہ ہے کہ کل تک ہم شہر عزیز کےناکارہ لیڈران کو لعن طعن کر رہے تھے ، ان سے حساب وکتاب مانگنے کی باتیں کر رہے تھے اور دوسرے تیسرے دن ہی ایک ہی اسٹیج پر آکر جھوٹی شان کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔ گل پوشی اور استقبالیہ پیش کیا جا رہا ہے ۔
📢 آخر کیا وجہ ہے کہ ہم نے ایسے پروگرام کا بائیکاٹ کیوں نہیں کیا جس میں جھوٹی شان بتانے کے لئے وہی ناکارہ لیڈران موجود ہوں ۔۔۔۔۔۔ اور پروگرام کے تیسرے دن بعد ہی بارش ہوتے ہی سارا شہر جل تھل ہوگیا لوگوں نے اپنی آنکھوں سے بچوں ، بوڑھوں اور کمزور مرد وخواتین کو سڑک کے گڑھوں اور گٹروں کے بدبودار پانی میں گر جاتے اور پریشانی میں چلتے ہوئے دیکھا ہے ۔۔۔۔۔۔ اسی کے فوراً بعد پھر سے ہم انہیں ناکارہ لیڈران کو برا بھلا کہنے اور لکھنے میں گویا عقلمندی محسوس کر رہے ہیں ۔ عوام کی نظر میں اچھا بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔ کہیں دنیاوی مفاد کے خاطر ہماری آخرت تو برباد نہیں ہو رہی ہے اور ہمیں اس کا ذرا بھی احساس نہیں ۔۔۔ ؟؟؟!
📢 اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ گذارش کر چکا ہوں کہ ناکارہ لیڈران کو احساس دلانے کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔
ان کے پروگرام کا بائیکاٹ کیا جائے ، یا جس پروگرام میں وہ شریک ہوں وہاں جانے سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی طاقت کے ذریعے روکیں ۔
📢 جب تک ناکارہ لیڈران کا حساب وکتاب برابر نہیں ہو جاتا ، شہر عزیز کے حالات میں سدھار نہیں آجاتا ہر لحاظ سے ہمیں مکمل بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ عوام کے سامنے اب سب کچھ واضح ہو گیا ہے ۔ کسی کو ذیادہ سمجھانے کی ضرورت نہیں
اب عوام مناسب وقت کا انتظار کر رہی ہے ۔
📢📢📢 اللہ تعالیٰ کے لئے اب بھی ہمارے پاس بہت سارے مواقع ہیں اس کو غنیمت جان کر دنیا وآخرت کی کامیابی کے لئے ہم خدمت خلق کر سکتے ہیں ۔ مخلص نوجوانوں کو ساتھ لے کر شہر عزیز مالیگاؤں کو پھر سے ڈیولپ کرسکتے ہیں ۔۔۔۔۔ دوسروں کو لعن طعن کر کے برا بھلا کہکر لکھ کر ہماری آخرت برباد کرنے اور وقت کو ضائع کرنے سے اپنے آپ کو بچائیں
📢 جھوٹی او دنیاوی شان کے خاطر ہزاروں روپئے کی ہورڈنگ ، استقبالیہ تقریب وغیرہ نہ کرتے ہوئے جو بھی خواتین وحضرات جہاں پر بھی فلاحی کام وغیرہ کر رہیں ہیں خاموشی کے ساتھ وہی روپىے سے مدد کی جا سکتی ہے اور دوسرے بہت سارے گلی محلوں میں بھی کام نکلتیں ہیں خود بھی اور ناکارہ لیڈران سے بھی ذبردستی کام لینے کی ضرورت ہے ۔
🎙️ اللہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائے ۔ جو لوگ لیڈران پر صرف تنقید کرنا جانتے ہیں انہیں عقل سلیم عطاء فرمائے ۔ ہمارے لیڈران کو احساس ذمہداری کے ساتھ کام کرنے والا بنائے ۔ آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا فرما
اے اللہ شہر عزیز کو وبائ امراض سے ، مشکلات و پریشانی سے نجات عطا فرما ۔ امت مسلمہ کے حالات کو ساز گار بنا دے ۔ آمین