Advertising

ایم ایس اوکے زیر اہتمام دسویں، بارہویں اور گریجویشن میں زیر تعلیم اور کامیاب طلبہ کیلئے کرئیر گائیڈنس وبینار

Hum Bharat
Thursday, 2 September 2021
Last Updated 2021-09-02T15:53:23Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ایم ایس اوکے زیر اہتمام دسویں، بارہویں اور گریجویشن کامیاب طلبہ کیلئے کرئیر گائیڈنس وبینار
ڈاکٹریٹ ڈگری میں زیر تعلیم طوبیٰ مومن، عبداللہ انصاری اور ساجد نعیم بطور گیسٹ اسپیکر مدعو


https://chat.whatsapp.com/E36DVGlF4XrEeOz3lBBtMq

ویبنار گروپ لنک

مالیگاؤں (ہم بھارت) دور حاضر میں اعلیٰ تعلیم کی اہمیت و افادیت کو دیکھتے ہوئے اور تعلیم مکمل کر لینے کے بعد بہتر روزگار کے مواقع اس موضوع پر دسویں، بارہویں اور گریجویشن کامیاب طلبہ کیلئے مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (ایم ایس او) کے زیر اہتمام بروزسنیچر 4ستمبر 2021کو رات میں 9بجے ایک کرئیر گائیڈنس وبینار منعقد کیا گیا ہے۔ 

اس کریئر گائیڈنس وبینار میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رہے شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے ریسرچ اسکالر ز کو بطور اسپیکر مدعو کیا گیا ہے۔ ریسرچ اسکالر طوبیٰ مومن کا   ”مائکروبائیولجی فیلڈ میں کرئیر کے مواقع اور سائنس میں گریجویشن“ عنوان پر لیکچررہے گا۔ ریسرچ اسکالر عبداللہ انصاری ”آئی آئی ٹی اداروں سے گریجویشن سے لیکر پی ایچ ڈی تک کی تعلیم اور تحقیقی مواقع“عنوان پر رہنمائی فرمائیں گے۔  ریسرچ اسکالر ساجد نعیم  ”دسویں، بارہویں اور گریجویشن کے بعد اعلیٰ تعلیم اور بہتر روزگار کے مواقع“ عنوان پر معلومات فراہم کرینگے۔ 

محترمہ طوبیٰ مومن امریکہ کی معروف یونیورسٹی ڈے ٹان سے مائیکروبائیولوجی فیلڈ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔ موصوفہ نے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن مائیکروبالوجی سبجیکٹ میں اعظم کیمپس سے مکمل کیا۔ بعد ازاں نیشنل ایڈز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں بطور ریسرچ اسسٹنٹ خدمات انجام دیں۔موصوفہ کو مالیگاؤ ں کی پہلی مائیکروبائیولوجسٹ خاتون ہونے کا شرف حاصل ہے۔ 

محترم حافظ عبداللہ انصاری ہندوستان کے نامور تحقیقی و تعلیمی ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (دہلی) سے جیو ٹیکنیکل ارتھ کوائک انجینئرنگ فیلڈ میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ موصوف نے سول انجینئرنگ میں گریجویشن پونے کی گورنمنٹ کالج سے مکمل کیا۔ بعد ازں مقابلہ جاتی امتحان گیٹ کامیاب کیا اور  آئی آئی ٹی کانپور سے جیولوجیکل ٹیکالوجی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ موصوف مالیگاؤں شہر کے آئی آئی ٹی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے والے پہلے طالب علم ہیں۔ موصوف نے ملک جاپان میں ریسرچ فیلو شپ کی تحقیقی خدمات بھی انجام دیں۔ 

محترم ساجد نعیم ہندوستان کی معروف ساوتری بائی پھلے پونے یونیورسٹی(پونے) سے ایڈوانس انرجی اسٹوریج ڈیوائیسس فیلڈ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری میں زیر تعلیم ہیں۔ موصوف نے گریجویشن (ایم ایس جی کالج) اور ماسٹر ڈگری(پونا کالج)سے الیکٹرانکس سائنس میں مکمل کی۔ بعد ازں انڈوانس کمپیوٹنگ ٹریننگ اسکول سے پوسٹ گریجویشن ڈپلومہ حاصل کیا۔ موصوف نے سنیئر کالج میں لیکچر شپ کیلئے اہلتی مقابلہ جاتی امتحان سیٹ کامیاب کیا۔ موصوف کا تین انٹرنیشنل ریسرچ پیپر میں ایک تحقیقی مقالہ امریکہ کے سائنس جرنل میں شائع ہوا۔ 

مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خالص طلباء و طالبا ت کی شہر کی ایسی واحد تنظیم ہے جو طلبہ کے تئیں تعلیمی بیداری، اسکالرشپ، تعلیمی رہنمائی اور تعلیمی مسائل پر کام کر رہی ہے۔ اس تنظیم میں دسویں و بارہویں سے لیکر ڈاکٹری، انجینئرنگ، لاء، میڈیکل، فارمیسی اور پی ایچ ڈی میں زیر تعلیم طلبہ شامل ہیں۔ ایم ایس او مستقبل میں شہر مالیگاؤں کے طلبہ کیلئے معیاری تعلیم، پروفیشنل کورسیس، ریسرچ ایجوکیشن، ایجوکیشنل فیلوشپ اور کرئیر گائیڈنس عنوانات پر پروگرامات منعقد کر تعلیمی انقلاب برپا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl