ڈپوٹی کلکٹر دھنجئے نکم کا تبادلہ نئی ڈپوٹی کلکٹر مایادیوی پاٹولے میڈم کی تقرری
مالیگاوں نامہ نگار (ہم بھارت/شکیل پترکار) مالیگاوں شہر میں ڈپوٹی کلکٹر دھنجئے نکم کا تبادلہ ہوگیا ہے ان کی جگہ پر ممبئی کی مایادیوی پاٹولے کا تقرر ہوگیا ہے اس طرح کی تفصلی معلومات مقامی تحصیل دار اندرجیت راجپوت نے نمائندہ کو دی اور بتایا کہ نئی ڈپوٹی کلکٹر مایادیوی پاٹولے میڈم ممبئی سے مالیگاؤں شہر میں ڈپوٹی کلکٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد میں عوامی و سرکاری کام کاج کرنے میں مصروف ہوجائیں گی۔ ڈپوٹی کلکٹر مایادیوی پاٹولے میڈم سے کافی توقعات ہے کہ موصوفہ پورے مالیگاؤں شہر اور تعلقہ کے عوام کے کام کاج کرنے میں اہمیت دےگی اس طرح کی امید جتائی جارہی ہے۔