Advertising

ایم ڈی ایف کے نوجوان کونسی سیاسی پارٹی سے لڑیں گے الیکشن؟

Hum Bharat
Wednesday, 29 September 2021
Last Updated 2021-09-29T07:34:09Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ سے قومی سیاسی پارٹیاں کررہی ہیں رابطہ۔


ایم ڈی ایف کے  ترقی پسند نوجوانوں کا کیا ہوگا فیصلہ؟کونسی سیاسی پارٹی سے  لڑیں گے الیکشن؟


آزادی کے بعد سے لیکر کارپوریشن بننے کے بعد بھی ترقی برائے نام



مالیگاؤں (ہم بھارت) گذشتہ بیس سالوں میں کارپوریشن بننے کے بعد شہر کی حالات بد سے بدتر ہوگئی. شہر میں ترقی برائے نام بے ۔ بے شمار بنیادی مسائل حل ہوتے نظر نہیں آتے۔ شہر تعلیمی, تعمیری, معاشی و سماجی پسماندگی کا شکار ہوچکا ہے. دوسری جانب آزادی کے بعد سے لیکر کارپوریشن بننے کے بعد تک شہر کے عوام نے جن سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو چن کر دیا بظاہر سب الگ الگ جماعتوں سے تھے لیکن کبھی بھی عوامی مفاد میں یکجا نہیں ہوئے. سب نے ملجل کر سیاست کا وہ کھیل کھیلا کے آج تک شہر بد حالی کا شکار ہے۔


کارپوریشن الیکشن کے پیش نظر تمام پارٹیوں کی جانب سے جلسہ جلوس, بیان بازیاں, اخباروں میں بیانات و اشتہارات, عہدوں کے بٹوارے, وارڈ کی رچنا, ممبروں کی ادلا بدلی اور عوام کو لبھانے کا کام جاری ہے۔ ایک جانب عوامی کاموں کو نظر انداز کیا جارہا ہے تو دوسری جانب وہی گھسی پٹی سیاست اور ایک دوسرے پر الزام تراشیاں زوروں پر چل رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھکتوں میں جنگ چھڑ گئی ہے اور یہ اندھ بھکت لوگ کسی بھی حد تک اپنے آقاؤں کیلئے گر رہے ہیں۔



جس وقت سے شہرکے ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کا قیام عمل میں آیا. اس وقت سے تنظیم کا مقصد شہر کی ترقی ہے. ایم ڈی ایف کے نوجوان معیاری تعمیر و ترقی ل، تعلیم, بہتر روزگار, معاشی ترقی, خوشحال زندگی اور سماج کیلئے کوشاں ہیں. اس تنظیم سے مختلف سماجی, فلاحی, دینی, تعلیمی و فلاحی اداروں کے ذمہ داران جنھوں نے گزشتہ بیس سال تیس سال سے اپنی مخلصانہ خدمات انجام دینے والے جڑے ہیں۔


مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں کی ہمت, بلند حوصلے, مضبوط عزائم اور نمایاں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کی مختلف سیاسی جماعتیں کارپوریشن الیکشن کے لئے ایم ڈی ایف سےرابطہ کررہی ہیں. بعد ازاں دہلی, آسام, یوپی, بہار اور بنگال کی مضبوط سیاسی پارٹیوں سے بھی مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کا رابطہ قائم ہوا. ایم ڈی ایف کے اہم زمہ داران نے اس تعلق سے دہلی, کلکتہ, ممبئی, احمدآباد اور حیدرآباد کا بھی دورہ کیا۔


مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ گزشتہ دو سالوں سے مسلسل عوامی رابطے میں ہے اور شہر کی سیاست میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے. آئندہ کارپوریشن الیکشن میں پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے. عنقریب ایم ڈی ایف کی جانب سے ایک بڑا اعلان اور پروگرام کے زریعے واضح کیا جائے گا کہ ایم ڈی ایف کے نوجوان کونسی سیاسی پارٹی سے الیکشن لڑیں گے؟

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl