Advertising

میں وہ ہوں جس کی ڈگریوں کی نمائش کی گئی اور لوگوں کو ٹھگا گیا

Hum Bharat
Tuesday, 7 September 2021
Last Updated 2021-09-07T16:31:51Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


میں وہ ہوں جس کی ڈگریوں کی نمائش کی گئی اور لوگوں کو ٹھگا گیا لیکن میں خاموش رہا ۔میں دیکھتا رہا کہ میری Good will پر ٹھگیوں نے عیاشیوں کی تاریخ رقم کی ۔اور بدلے میں میری طرف دو وقت کی روٹی اچھال دی ۔ میں خاموش رہا کیونکہ میں بزدل تھا ۔لوگ ٹھگے گئے اور انھیں ٹھگے جانا ہی چاہیے کیا انھیں خوبصورت بینروں، اور جھوٹےوعدوں کے پیچھے میرا اداس چہرہ دکھائی نہیں دیا ؟؟؟ میں وہ ہوں جو اسکول کے متعینہ وقت میں نصاب کی تکمیل سے قاصر رہا لیکن آپ کے بچے کی دینی تربیت اور حفظ قرآن کی حامی بھر لی ۔میں نے آپ سے جھوٹ کہا کیونکہ میں غلام تھا۔ میں وہ ہوں جس نے موٹی موٹی تنخواہیں لیں لیکن کام کے تئیں ایمانداری نہیں برتی۔ کیونکہ مجھے اس کے عوض لوٹا گیا تھا۔میں اپنے آپ سے سوال کرتا رہا کہ ان سفید پوشوں نے ایمانداری نہیں برتی تو میں اکیلا کیا کرسکتا ہوں ۔میں وہ ہوں جس کے ہاتھوں میں آپ کا بچہ ہے ۔اگر میں چاہوں تو تمہاری اور میری بے حسی، اپنی بزدلی اور تعلیمی قزاقوں کے جبر کا بدلا تمہارے بچوں سے نکال لوں لیکن شاید میں ڈرتا ہوں ۔ میں جانتا ہوں کہ تعلیمی ادارے کیسے بنیں اور چلائے جاتے ہیں لیکن شاید اللہ کے سامنے جوابدہی کے احساس سے پیچھے ہٹ جاتا ہوں ۔اور جب تک یہ احساس کے ساتھ جیتا رہا تو یہ بات بچے کے حق میں بہتر ہے۔ اس سے پہلے کہ تعلیمی کھٹمل میرے خون کو چوس کر فربہ ہوجائیں، اسکول کے کاونٹر پر فیس کی ادائیگی کے وقت میرے احوال بھی دریافت کرلیا کریں ۔


ورنہ میں بچوں کو بزدلی تو دے ہی دونگا ۔


قوم کا کمزور و بزدل معمار 

ٹیچر  

انعام الرحمن ابواللیث

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl