Advertising

عصبیت پرستی اور اسلام

Hum Bharat
Monday 9 August 2021
Last Updated 2021-08-09T10:47:53Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ

الحمدللہ ہم تمام اہل ایمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے

" انما المؤمنون اخوۃ ۔۔۔۔۔ (القرآن) ۔ کل قیامت کے دن ہمارا حسب نسب ، ہماری کنیت ، ہماری سرزمین وغیرہ کے بارے ہماری بخشش نہیں ہوگی بلکہ ہمارے نیک اعمال کی بنا پر ہمیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوگی ۔ 

اور ہاں اللہ تعالیٰ کا محبوب بندہ صرف نام کے مسلمان ہونے یا انصاری ، دکنی ، مؤمن یا سید وغیرہ رکھ لینے سے نہیں کوئی فائدہ ۔

بلکہ ارشاد باری تعالیٰ  " ان اکرمکم عنداللہ اتقاکم " بے شک اللہ تعالیٰ کے یہاں سب سے محبوب ، پسندیدہ بندہ وہ ہے جو اللہ تعالیٰ سے زیادہ ڈرنے والا ہو اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کرنے والا ہو ۔ وہی شخص کل قیامت کے دن کامیابی حاصل کرے گا ۔ علامہ اقبال کے شعر ۔۔۔۔

یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو۔۔۔۔۔۔ کے علاوہ ایک شعر کی جانب توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ۔۔۔۔ صہیب از روم بلال از حبش ۔۔۔۔ زخاک مکہ بو جہل بو العجبست 

حضرت بلال حبشی غلام تھے اور حضرت صہیب رومی تھے لیکن اللہ تعالیٰ تقوی کی بنیاد پر ان لوگوں سے راضی ہوا اور وہ لوگ بھی اللہ تعالیٰ سے راضی ہوۓ ۔ لیکن شہر مکہ مکرمہ میں پیدا ہونے والا ابوجھل اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں کی وجہ سے جہنم میں داخل کیا جائے گا ۔۔۔۔۔ 

اللہ تعالیٰ ہمیں نیک اعمال کرنےکی توفیق عطا فرمائے

ہمارا شمار متقیوں میں ہو اس کی بھرپور کوشش کرنی چاہئے ۔ دنیاوی حسب نسب سے ، ہر قسم کی برائیوں سے اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت فرمائے آمین ۔

" میں اس موقع پر برادرم عمران راشد صاحب کو بہت بہت مبارک بادی پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے جس طریقے سے مسلمانوں کو آپس میں جوڑنے کی مہم جاری رکھی ہے اللہ تعالیٰ کامیابی سے ہم کنار فرمائے اور دین ودنیا میں دونوں جگہوں کے لئےاللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔۔۔۔ آمین

ہمارے سامنے صرف دنیا ہی نہیں بلکہ آخرت کی کامیابی بھی حاصل کرنا ضروری ہے۔

دعاؤں کا طالب۔۔۔۔۔ 

اعجاز شاھین مالیگاؤں



iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl