ریاست مہاراشٹر میں کورونا کی تیسری لہر کے خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڑی سرکار نے اعلان کیا ہیکہ امسال دہی ہانڈی تہوار نہیں منایا جائیگا ! ریاستی حکومت کے اس اعلان کے بعد بی جے پی کے لیڈر رام کدم کا کہنا ہیکہ وہ ہر حال میں دہی ہانڈی تہوار کے انتظامات کرینگے اور تہوار کو منائیں گے ، گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے گوندا منڈلوں اور دہی ہانڈی سمیتیوں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیا تھا ، اس ویڈیو کانفرنسنگ میں سی ایم ٹھاکرے نے دہی ہانڈی تہوار نہ منانے کی اپیل کی ، معلوم ہوکہ اس میٹنگ میں کئی ہندو تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ مہاراشٹر کووڈ ٹاسک فورس بھی شامل تھی۔ جن کی موجودگی میں سی ایم ٹھاکرے نے اسطرح کا اعلان کرتے ہوئے برادران وطن کے اس تہوار کو نہ منانے کی اپیل و گذارش کی ہے ۔
معلوم ہوکہ ٹھاکرے کے اس اعلان کے بعد برادران وطن کی کئی سمیتیوں میں تہوار منانے کو لیکر ہلچل سی مچ گئی ، اسی دوران بی جے پی لیڈران نے ریاستی حکومت کو چیلنچ کرتے ہوئے سی ایم سے مخاطب ہوئے کہ ہم کسی بھی حال میں تہوار کو منائے گے ، بعد ازاں ٹھاکرے نے کہا کہ میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں لیکن ہمیں ایسے دگرگوں حالات میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوویڈ 19 سے بچاؤ کی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے ، اسلئے بہتر یہ ہیکہ آپ سرکار سے جھگڑا نہ کرتے ہوئے کورونا جیسی مہلک بیماری لڑیں ، تاکہ آپ کی جان محفوظ رہ سکے ۔