Advertising

تم بھی ماری جاوگی

Hum Bharat
Saturday, 7 August 2021
Last Updated 2021-08-07T05:50:05Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 





تم بھی ماری جاوگی


فتنۂ ارتداد میں مبتلا ہوتی اور غیروں کے ساتھ شادی رچاتی ملت کی بیٹیوں کے لیے درد بھرا پیغام،،، 

ہوسکے تو یہ نظم ، ہندی ، انگلش اور علاقائ زبانوں میں منتقل کر کے زیادہ سے زیادہ پھیلائیں، خاص طور سے اسکول کالج یونیورسٹی کے طلبا و طالبات تک پہنچائیں، ہماری کوششوں سے اگر کسی کے بہکتے قدم رک گیے تو باعث اجر اور ملت کے حق کے میں مفید تر ہوگا

از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان 0096899633908 

وارد حال، رسول پور ضلع بارہ بنکی یوپی ، انڈیا 918127064106+  


                     °°°°°°°°°

پہلے چاہت ، پھر نگاہوں سے اُتاری جاؤگی

آبرو بھی جائے گی اور تم بھی ماری جاؤگی



تم پھروگی دَر بَدَر  ، رسوائ اور ذلت کے ساتھ

بیٹیو ! جب چھوڑ کر نسبت ہماری جاؤگی



یہ تو اک سازش ہے، ورنہ تم نہیں اُن کو قبول

کل وہی نفرت کریں گے،  آج پیاری جاؤگی



جس گھڑی دل بھر گیا ، کوٹھے پہ بیچیں گے تمہیں

داغ لے کر ہوگی واپس اور کنواری جاؤگی



جس کے دَم پر گھر سے نکلی، کل وہ جب دے گا فریب

سوچ لو کس سمت پھر تم پاوں بھاری جاؤ گی



عزت و عظمت گنوا کر منہ دکھاؤ گی کسے

کرتے کرتے دنیا سے تم آہ و زاری جاؤ گی



اترے گا تھوڑے دنوں میں ہی جوانی کا نشہ

ظلم کی آغوش میں جب باری باری جاؤگی



کوئ مذہب دے نہ پائے گا تمہیں ایسا حِصار

چھوڑ کر اسلام کی جب پاسداری جاؤگی



ہے شریعت ہی تمہاری پاسباں اے بیٹیو !

دامن اسلام میں ہی تم سنواری جاؤگی



پیاری بہنو !  عفت و شرم و حیا اپناؤ تو

دیکھنا پھر نورِ حق سے تم نکھاری جاؤگی



تمکو کچھ شکوہ تھا ، تو اپنوں سے کردیتیں بیاں

اِتنے پر ، کیا دوسروں کی تم " اَٹاری" جاؤگی



آہ دوزخ کو خریدا ، تم نے ایماں بیچ کر

آہ اب روز جزا ، تم بن کے ناری جاؤگی



روتی ہے چشمِ فریدی ، دیکھ کر انجامِ بد

گر نہ سنبھلوگی تو لینے صرف خواری جاؤگی


اَٹاری .. بالاخانہ ، چَھت


                         °°°°°°°°

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl