Advertising

جرائم خبریں: نابالغ بچّی کے ساتھ سنگین چھیڑ چھاڑ اور باری باری جنسی استحصال

Hum Bharat
Wednesday, 11 August 2021
Last Updated 2021-08-11T11:39:30Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 






مالیگاؤں(ہم بھارت) مقامی پولس کنٹرول روم سے تفصیلات موصول ہوئی کہ بیرو با مندر کے پاس کی رہنے والی ساکوری تعلقہ مالیگاؤں کی ساکن 40 سالہ فریادی کلپنا بائی واگھ نے تعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ساکوری کا رہنے والا ملزم سونو دشرتھ مورے نے اپنے رہتے مکان میں 10 سالہ نابالغ بچی کا باری باری جنسی استحصال کیا اور سنگین چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دھمکی بھی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے ماردوں گا۔ اس معاملے میں پولس اسٹیشن کے تھانہ دار نے ملزم کے خلاف قلم و کیس نمبر 662/2021/376/354/506/ کے علاوہ دیگر قلم G.N.A.F.2 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ساتھ ہی نابالغ بچوں سے چھیڑ چھاڑ اور جنسی استحصال کا معاملہ درج بھی درج کرتے ہوئے آگے کی قانونی کاروائی جاری ہے۔



تڑی پار گرفتار مقدمہ داخل 



مالیگاؤں: سٹی پولس اسٹیشن میں پولس نائک بلہ نمبر 71 امول مانک شندے نے شکایت کی کہ کمال پورہ کا ساکن 32 سالہ ملزم کو مقامی پرانت آفیسر وجیا نند شرما نے ایک برس کے لئے دھولیہ ضلع سے تڑی پار کا حکم جاری کیا تھا مگر ملزم اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے مکان میں ہی روپوش تھا۔ لہذا اس شکایت پر پولس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور ملزم کے خلاف مہاراشٹر پولس قاعدہ و قلم 417/2021/142 کے تحت مقدمہ داخل کیا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl