Advertising

مالیگاؤں: شوہر نے اپنی ہی بیوی کا قتل کردیا

Hum Bharat
Monday, 9 August 2021
Last Updated 2021-08-09T11:21:54Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 





شوہر نے اپنی ہی بیوی کا کیا قتل 302 داخل


مقامی پولس کنٹرول روم سے تفصیلات موصول ہوئی کہ امرانے تعلقہ مالیگاؤں، رام دیو جی مندر کے پاس کا ساکن 26 سالہ دیپک سانتارام دیو رے نے شکایت کی کہ امرانے تعلقہ مالیگاؤں کا ساکن 50 سالہ ملزم سانتا رام پنڈت دیورے نے گذشتہ دنوں اپنی ہی بیوی کو ذہنی تناؤ کے چلتے لوکھنڈی راڈ سے مارکر قتل کردیا اور خود بھی خود کشی کے ارادہ سے خود کو زخمی کرلیا۔ ملزم کا دھولیہ سول ہاسپٹل میں 2 پولس کانسٹیبل کی نگرانی میں علاج جاری ہے۔  مذکورہ معاملے میں پولس اسٹیشن کے تھانہ دار نے ملزم کے خلاف قلم و کیس نمبر 110/2021/302 کا سنگین معاملہ درج کرلیا ہے۔



یوسف الیاس اور عمران رضوی کے خلاف ایک اور مقدمہ داخل


شفیق رانا کی سنگین شکایت پر قلم 295/500/501/34/ داخل



مالیگاؤں( شکیل پترکار) سٹی پولیس اسٹیشن میں فریادی شفیق احمد محمد اسماعیل عرف شفیق رانا 55 سالہ ساکن اسلام پورہ نے شکایت کی کہ ملزم عمران رضوی اور حاجی محمد یوسف الیاس دونوں ملزمان حسین سیٹھ کمپاؤنڈ نے تاج الشریعہ نامی واٹس ایپ گروپ میں شفیق رانا کی سنگین بدنامی کی۔ اس معاملے میں فریادی کی شکایت پر دونوں ملزمین کے خلاف قلم اور کیس نمبر 52/2021/295/500/501/34/ A کے تحت مقدمہ اور کیس داخل کردیا گیا ہے۔ آگے کی قانونی کاروائی جاری ہے یاد رہے کہ جاری برس میں ملزمین پر سنگین الزامات لگے ہیں اور شفیق رانا جم کر لگے ہوئے ہیں انجام کیا ہوگا اور کس کی جیت ہوگی جب پانی سر سے اونچا ہوتا ہے تو پھر کرنے والوں پر کیا گزرتی یہ وہی جانتے ہیں۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl