Advertising

کثرت احتلام، اسباب،احتیاط اور علاج

Hum Bharat
Sunday, 29 August 2021
Last Updated 2021-08-29T08:06:57Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


احتلام



رات کو سوتے وقت شہوت انگیز خواب دیکھنے کے بعد بلا ارادہ انزال ہو جانا احتلام کہلاتا ہے۔ عام لوگ اسے شیطان آنا یا خواب میں کپڑے خراب ہونا کہتے ہیں۔ احتلام ہر وقت اور ہر حالت میں مرض قرار نہیں دیا جاتا۔ اچھی خوراک کھانے پینے والا نوجوان جس کی شادی نہ ہوئی ہو اور برے کاموں سے بچا ہوتو اسے اگر مہینے میں ایک دو دفعہ احتلام ہو تو یہ کوئی مرض نہیں بلکہ اس سے طبیعت کی گرانی دور ہو کر ایک قسم کی راحت محسوس ہوتی ہے۔


اگر مہینے میں زیادہ بار احتلام ہو یا ہفتے میں دو تین بار احتلام ہو تو یہ مرض ہے۔ اس کا فوراََ علاج کروانا چاہیے تا کہ منی کا ضیاع نہ ہو اور مرض زیادہ نہ ہو جائے۔


احتلام کے اسباب

جوانی میں اکثر نوجوان احتیاط سے کام نہیں لیتے۔ وہ جلق کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کثرت احتلام کا ایک سبب جلق بھی ہے۔ کثرت احتلام کے دیگر اسباب میں اخلاقی بے راہ روی، فحش خیالات اور فحش فلمیں دیکھنا اور فحش لٹریچر کا مطالعہ شامل ہے۔


یہ تسلیم شدہ امر ہے کہ آدمی جس قسم کے خیالات میں عموماََ گم رہتا ہو اس قسم کے خیالات نیند میں بھی دیکھتا ہے۔ وہ لوگ جن کی شہوانی قوتیں حد سے تجاوز کر جاتی ہیں وہ رات دن اس خیال میں محو رہتا ہے۔ فحش فلمیں دیکھنے میں اور فحش ناول وغیرہ پڑھنے میں یہی لوگ اکثر نیند میں احتلام کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اکثر مریض کثرت مباشرت، جلق یا اغلام سے توبہ کر لیتے ہیں تو بھی کثرت احتلام کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ طبیعت کو باربار تحریک کی عادت پڑ چکی ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے کثرت احتلام کا عارضہ ہو جاتا ہے۔


اس کے علاوہ رات کو پیشاب کے بغیر سو جانے سے مثانہ پیشاب سے پُر ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ادعیہ منی پر مثانہ کے دباو سے احتلام ہو جایا کرتا ہے۔ غذا سے پُر معدہ سے تبخیر اٹھ کر دماغ کو چڑھتی ہے۔ ادعیہ منی پر بوجھ پڑ جانے کے باعث شہوانی خواب آکر احتلام ہو جاتا ہے۔


احتلام کے نقصانات

اگر احتلام کی حالت ذیادہ شدت اختیار کر جائے تو خطرناک صورت اختیار کر جاتی ہے۔ آلات منی بہت زیادہ ذکی الحس ہو جاتی ہیں۔


منی انتہائی طور پہ رقیق ہو جاتی ہے۔ اس میں غلظت نہیں رہتی۔ پانی کی طرح پتلی ہو جاتی ہے۔ خواہ انتشار ہو یا نہ ہو ذرا سی تحریک سے اخراج ہو جاتا ہے۔


منی میں اولا د پیدا کرنے والے جراثیم بہت کم ہو جاتے ہیں۔


مریض آہستہ آہستہ کمزور ہو جاتا ہے۔ حتیٰ کہ کئی مریضوں کو ٹی بی ہو جاتی ہے۔ مریض کے خیالات منتشر رہتے ہیں۔ سر بوجھل رہتا ہے۔


یاداشت میں کمی ہو جاتی ہے۔ مریض محنت کا کوئی کام نہیں کر سکتا۔


دماغی یا جسمانی محنت سے مریض بے دم ہو کر رہ جاتا ہے۔


قوت فیصلہ بے کار ہو جاتی ہے۔ معدہ خراب ہو جاتا ہے۔


نیند نہیں آتی۔ نیند آتی ہے تو اس میں کوئی راحت محسوس نہیں ہوتی۔


مریض چڑچڑا ہو جاتا ہے۔ آلات تناسل کمزور ہو جاتے ہیں۔


مریض دن بہ دن کمزور اور لاغر ہو جاتا پے اور کبھی کبھی نامردی کاجنون ہو جاتا ہے۔ پاوں کے تلوے جلتی ہیں۔ نظر کمزور ہو جاتی ہے۔


احتلام کا علاج

احتلام کے مریض کو اس وقت تک آرام نہیں آ سکتا جن تک اس کا ماحول فوری طور پہ نہ بدلا جائے۔ فحش فلمیں، فحش لٹریچر اور عشق و محبت کی داستانیں پڑھنا بند کر دے۔ برے دوستوں کی محفلوں سے دور رہے۔ مذہبی کتب پڑھنی چاہئیں اور نماز کی پابندی کرنی چاہئے۔ صبح کے وقت جلدی اٹھنا چاہئے اور تازہ پانی سے غسل کرنا چاہئے۔ نظام ہضم کی اصلاح کرنی چاہئے۔ مریض کو رات کا کھانا سونے سے تین گھنٹے قبل کھا لینا چاہئے۔


رات کو سوتے وقت پیشاب کر لینا چاہئے۔ رات کو سوتے وقت دودھ نہیں پینا چاہئے۔ اس کے علاوہ اپنے خیالات کو پاکیزہ رکھنا چاہئے۔ نیک لوگوں کی محفل میں بیٹھنا چاہئے۔


ان تمام تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ مریض کو دوائی علاج بھی کروانا چاہئے۔ دوا کے دوران گرم اشیاء سے پرہیز کرنا چاہئے۔


ھوالشافی:- موصلی سفید، الائچی سبز، چھلکا اسبغول، کوزہ مصری، تالمکھانہ۔ ہر ایک ۲ تولہ


تیاری و استعمال:-چھلکا اسبغول کے علاوہ ساری ادویات کو باریک پیس لیں اور چھلکا اسبغول شامل کر کے شیشے کے مرتبان میں محفوظ کر لیں۔ صبح شام  ماشہ ہمراہ دودھ خالی پیٹ کھائیں۔


حکیم محمد جیلانی /حکیم التمش طالب 

8605322194



iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl