مالیگاؤں( ہم بھارت) شہر کی گربا ندی میں دن بدن ڈوب کر موت واقع ہوجانے کی حادثات و واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ 28 اگست 2021 کو 60 فٹی روڈ نجمہ آباد کے 22 سالہ نوجوان کی نہانے کے دوران ڈوب جانے سے موت واقع ہوگئی۔ شکیل تیراک نے جدو جہد کے بعد پانی کی گہرائی میں پھنسی ہوئی نعش نکالی۔
حاصل تفصیلات کے مطابق 28 اگست 2021 بروز سنیچر کو مالیگاؤں 60 فٹی روڈ نجمہ آباد کا شیخ فہیم شیخ رحیم نامی 22 سالہ نوجوان صبح کے وقت گرنا ندی میں نہانے گیا ہوا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ 12 بجے کے درمیان نہانے وقت یہ نوجوان گہرے پانی میں کہیں پھنس گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ اطراف کے لوگوں نے فورا شہر کے افراد سے رابطہ کیا اور اس حادثہ کی اطلاع شکیل تیراک کو دی گئی۔ شکیل تیراک چھٹی پر ہونے کے باوجود موقع واردات پر پہنچ گئے اور جدوجہد کے بعد نعش کو پانی سے نکالنے میں کامیاب رہے۔ سول ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش اہل خانہ کے سپرد کی گئی۔
ان دنوں شہر کی موسم کے علاوہ گرنا ندی میں بھی بارش کا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے نوجوان اور بچے ندی کا رخ کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ جگہ جگہ جانلیوا گڑھے اور پتھر ہونے کی وجہ سے گرنا و موسم ندی نہانے کے لئے مناسب نہیں ہے۔ بار بار اس توجہ دلانے کے باوجود نوجوان اور بچے وہاں پہنچ جاتے ہیں جسکی وجہ سے آئے دن حادثات کی خبریں منظر عام پر آتی ہیں۔