Advertising

کارپوریشن 2 ناغہ سے پانی فراہم کرے گی

Hum Bharat
Saturday, 7 August 2021
Last Updated 2021-08-07T10:31:30Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 






اگر 31 اگست تک بارش نہیں ہوئی تو کارپوریشن 15 بعد 2 دن ناغہ سے پانی فراہم کریگی 


شکیل پترکار/ہم بھارت:  مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے واٹر سپلائی آفیسر جے پال تری بھون کے مطابق اعلان کیا گیا ہے کہ اگر جاری ماہ کی 31 اگست 2021 تک بارش نہیں ہوتی ہے تو پھر مالیگاؤں کارپوریشن اپنی حدود میں 15 دنوں کے بعد 2 دن ناغہ سے نلوں سے پانی فراہم کریگی اس طرح کی تفصیلی معلومات کارپوریشن کے واٹر سپلائی انجنیئر جے پال تری بھون نے دی ۔ عیاں رہے کہ ہمارے استعمال میں آنے والے ڈیموں میں صرف اور صرف 80 دنوں کا پانی ذخیرہ ہے اس لیے کارپوریشن ابھی سے منصوبہ بندی میں جٹی ہے اب پورہ دارومدار آسمان سے بارش پر ہے مالیگاؤں شہر کی تمام ملی اور مذہبی تنظیموں کے جملہ اراکین و ذمہ داروں سے گزارش ہے کہ آپ لوگ سرجوڑ کر بیٹھے اور اجتماعی طور پر ٹھوس منصوبہ بندی کرتے ہوئے نماز استسقاء ادا کرنے پر زور دیں یہ وقت کا تقاضا ہے اور اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار صدقہ و خیرات ادا کرنے پر زور دیں پانی سب کی ضرورت ہے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد آسمان سے بارش کا نزول فرمادے آمین ثم آمین



یہ بھی پڑھیں 

عرب شاہ درگاہ پر مارپیٹ مقدمہ داخل


مالیگاؤں۔  قلعہ پولیس اسٹیشن میں فریادی 28 سالہ آمین امام سید ،دھندہ بھاجی پالا فروختگی ساکن باپو گاندھی نگر نے شکایت کی کہ ملزم ارشد اور ذاکر پورہ نام معلوم نہیں نے گذشتہ دنوں عرب شاہ درگاہ نیشنل ہائے وے چندنپوری میں ملزمین نے فریادی کو نشہ کے معاملے کو لے کر تنازعہ پیدا کرتے ہوئے فریادی کو پائپ اور ہاتھوں لاتوں سے مارپیٹ کی اس پر مزکورہ پولیس اسٹیشن کے تھانے دار نے ملزمین کے خلاف قلم اور کیس نمبر 313/2021/324/323/43/ کا معاملہ مکمل کیا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl