ریاست مہاراشٹر کے چندر پور میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے ، یہاں دیہاتیوں نے 7 لوگوں کو جادو ٹونے کے شبہ میں بے رحمی سے پیٹا ، ان میں پانچ زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، معلوم ہوکہ ان ساتوں میں سے تین بوڑھی خواتین بھی شامل ہیں ۔ ان دنوں اس معاملے ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے ، فی الحال پولس نے گاؤں کے 12 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ حاصل تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع چندر پور کی تحصیل جیوتی کے تحت آنے وانی گاؤں کی یہ ویڈیو بتائی جارہی ہے ۔ مذکورہ معاملے میں بتایا جارہا ہیکہ ان سات افراد پر شہریان کی کئی دنوں سے نظر تھی ، اسلئے آج موقع پا کر گاؤں والوں نے مذکورہ افراد کو بے دردی سے پیٹا ۔ اس دوران یہاں کئی سو افراد جمع ہوگئے تھے ۔ بتادیں کہ اس معاملے میں 5 افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں ۔جنہیں ڈسٹرک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جن میں تین بوڑھی خواتین بھی شامل ہیں ۔ جیسے ہی پولس کو معاملے کی جانکاری دی گئی تب پولس نے فوراً موقع پر پہنچ کر ساتویں کو گرفتار کیا ۔ ورنہ گاؤں والوں میں اتنا زیادہ غصہ پایا جارہا تھا کہ وہ ان ساتوں کی جان لے لیتے ۔ اس معاملے کے بعد گاؤں میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ مذکورہ معاملے میں 8 افراد فرار بتائے جارہے ہیں ۔
Home
› crime report
› جرائم خبریں (کرائم)
جادو ٹونے کے شبہ میں گاؤں کے لوگوں نے 7 افراد کے ساتھ کرڈالا انتہائی خوفناک کام ، ویڈیو دیکھ کر سبھی کے اڑ گئے ہوش
جادو ٹونے کے شبہ میں گاؤں کے لوگوں نے 7 افراد کے ساتھ کرڈالا انتہائی خوفناک کام ، ویڈیو دیکھ کر سبھی کے اڑ گئے ہوش
Tuesday, 24 August 2021
Last Updated
2021-08-25T09:29:28Z
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Ad
Trending Now
-
مالیگاؤں(ہم بھارت) شہر میں قاتلانہ حملوں کی واردات میں مسلسل اضافہ نظر آرہا ہے۔ معمولی باتوں کو لیکر بڑے بڑے تنازعات جنم لے رہے ہیں۔ اسی طر...
-
مالیگاؤں(ہم بھارت) مقامی پولس کنٹرول روم سے موصول تفصیلات کے مطابق جئے ہند ٹیلر کے سامنے بوہرہ باغ کا ساکن 20 سالہ فریادی ضیاء الرحمن لئیق ...
-
یوم آزادی پر مالیگاؤں کی نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے آزادی کا عزم مجاہدین آزادی, اسلاف و علماء کی قربانیوں کا تذکرہ اور انکے نقش قدم پر چل...
-
منصورہ انجینئرنگ کالج کے طلبہ کا انٹر نیشنل کمپنی میں ہوا پلیسمنٹ میکانیکل انجینئرنگ کے دو طلباء کا عربین فال کمپنی کی معرفت ”سعودی آرامکو...