Advertising

فرائض کی پابندی کئے بغیر کوئی اللہ کا ولی نہیں بن سکتا۔

Hum Bharat
Sunday, 22 August 2021
Last Updated 2021-08-22T17:20:27Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates



 مسجد محمد علی سے شیخ عبدالغفارسلفی کا خطاب


مالیگاؤں، (پریس ریلیز) گذشتہ شب درے گاؤں کےگرین پارک کی مسجد محمد علی میں مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مقامی امیرمولانا شکیل احمد فیضی نے کی۔اس جلسے کی نظامت کرتے ہوئےحافظ ایمن محمدی نے تمھیدی خطاب پیش کیا بعدازاں ملک کے نامور نوجوان عالم و مقرر خصوصی شیخ عبدالغفارسلفی نے پرہجوم سامعین سے پرمغز ومدلل خطاب کرتے ہوئے ان امور کی نشاندہی کی جنہیں اللہ پسند کرتا ہے اور جسے اللہ ناپسند کرتا ہے۔موصوف نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے یہ کہا کہ ہمیں صرف اس بات کی پرواہ ہونی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے محبت کرے اور دین کے کاموں کو اللہ کی رضا جوئی کے لئے کریں اور کسی کی ملامت اور ناراضگی کوخاطر میں نہیں لانا چاہئیے۔ سلفی صاحب نے چند ایسے اعمال کی رہنمائی فرمائی کہ جنہیں اللہ پسند کرتا ہے اور جنہیں اللہ پسند نہیں کرتا ہے۔ اس پر مفصل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے بغیر کوئی اللہ کا ولی نہیں بن سکتا اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے پر زور دیا اور آخر میں ماہ محرم کی مناسبت سے پیغام دیا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محبت ہمارے ایمان کا جزء ہےاور حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ ودیگر صحابہ کرام کی شہادت پرشریعت نے ہمیں صبر کی تعلیم دی ہے نا کی غم بنانے کی۔



اس جلسہ اصلاح معاشرہ میں صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی،ناظم دفتر حافظ اشفاق احمدمحمدی،شیخ عبدالقدوس مدنی،شیخ مصطفیٰ بشیرمدنی وغیرہم موجود تھے۔اس جلسے کی تیاری میں حافظ طارق عزیز محمدی اوران کے رفقاء کار نے کافی معاونت کی اور الحمدللہ کثیرتعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔ناظم پروگرام کے دعائیہ کلمات کے ساتھ جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl