Advertising

بے غیرت شوہر دوستوں سے کرتا تھا خودکی بیوی کا تبادلہ۔ پھر بیوی نے اٹھایا یہ قدم

Hum Bharat
Saturday, 28 August 2021
Last Updated 2021-08-28T12:37:33Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates



(راجستھان/ہم بھارت) بھارتی ریاست راجستھان کے چھورو ضلع میں اپنی بیویوں کو  ایک دوسرےسے تبدیل کرنے کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ جہیز  کا مطالبہ پورا نہ ہونے پربے غیرت شوہر نے اپنی ہی بیوی کو دوستوں کے حوالے کردیا۔ الزام ہے کہ شوہر کے دوستوں نے خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریز ی کی ۔

بھارتی ٹی وی کے ویب رپورٹ کےمطابق راجستھان کے  ضلع چھورو  میں رشتوں کو شرمسار کردینے والا بیوی   کا معاملہ سامنے آیا ہے۔  کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شوہر نے اپنی ہی بیوی کو دوستوں کے حوالے کر دیا۔ الزام ہے کہ شوہر کے دوستوں نے خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔  کرائے پر رہ رہی متاثرہ  خاتون نے شوہر پر کئی سنگین الزام لگاتے ہوئے تھانے میں 7 نامزد ملزموں کے خلاف جہیز اور آبروریزی کا معاملہ درج کروایا ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ نشے کی لت اور جہیز کے لالچ میں حیوان بنا شوہر ان کی فحش اور قابل اعتراض تصاویر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرتا تھا اور شوہر کے دوست ان کی آبروریزی کرتے تھے۔



متاثرہ خاتون  ناگور ضلع کے لاڈنو علاقے کی رہنے والی ہے اور وہ فی الحال چھورو شہر میں رہتی ہیں۔ 29 سالہ متاثرہ نے اپنی ماں کے ساتھ تھانے پہنچ کر رپورٹ درج کرائی ہے۔ تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق ان کی شادی اپریل 2014 میں پنجاب کے لدھیانہ کے رہنے والے نوجوان کے ساتھ ہوئی تھی۔ شادی کے بعد 5 لاکھ روپے اور کار کا مطالبہ لے کر انہیں تنگ کیا جانے لگا۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر ان کو ذہنی اور جسمانی اذیتیں دی جانے لگیں۔خاتون کا الزام ہے کہ اسے کمرے میں بند کرکے بھوکا پیاسا رکھا جانے لگا۔ سسرال والے ان سے مارپیٹ بھی کرتے۔ اس سے بھی جب شوہر کا من نہیں بھرا تو جنوری 2016 میں انہیں گھمانے کے بہانے شملہ لے گئے تھے۔ ہوٹل میں انہیں زبردستی شراب پلاکر نشے کی حالت میں دوستوں کے حوالے کردیا۔ شوہر کے دوستوں نے ان کے ساتھ آبروریزی کی۔ سال 2016 سے شروع ہوا یہ سلسلہ مسلسل جاری رہا، کیونکہ شوہر نے اس واردات کا ویڈیو بنالیا تھا


متاثرہ نے بتایا کہ فحش ویڈیو اور تصاویر کی بدولت شوہر نے ان کا بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ اس دوران ملزم شخص نے اپنے کئی دوستوں کے ساتھ تعلقات بنانے کے لئے مجبور کیا۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ ان کا شوہر اب بیویوں کی تبدیلی کا کھیل بھی کھیلنے لگا تھا۔ شوہر کے دوست متاثرہ کے ساتھ آبروریزی کرتے اور شوہر اپنے دوست کی بیوی کے ساتھ ہم بستر ہوتے تھے۔شوہر کے ذریعہ لئےگئے قابل اعتراض تصاویر اس کے نندوئی کے ہاتھ لگ گئے۔ الزام ہے کہ اس کے بعد وہ بھی انہیں ناجائز تعلقات بنانے کے لئے مجبور کرنے لگا۔ متاثرہ سے جب شوہر کا من بھر گیا تو انہیں مارچ 2021 میں دو بچیوں کے ساتھ گھر سے نکال دیا۔ اس صدمے کو متاثرہ کے والد برداشت نہیں کرسکے اور مئی 2021 میں ان کا انتقال ہوگیا۔ پولیس نے متاثرہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے لاڈنو تھانہ پولیس کو سونپ دیا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl